مشہور تاجر رتن ٹاٹا کی حالت نازک، ممبئی واقع اسپتال کے آئی سی یو میں داخل!

7 اکتوبر کو بھی رتن ٹاٹا کی طبیعت خراب ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن رتن ٹاٹا نے ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے اس خبر کو افواہ پر مبنی اور بے بنیاد قرار دے دیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مشہور و معروف تاجر اور ’ٹاٹا سنز‘ کے اعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ایک خبر رساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ممبئی واقع ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے اور وہ ڈاکٹروں کی سخت نگرانی میں ہیں۔ 86 سالہ رتن ٹاٹا کی طبیعت سے متعلق یہ جانکاری خبر رساں ایجنسی ’رائٹرس‘ نے دی ہے اور ساتھ ہی بتایا ہے کہ ان کی صحت کی لگاتار نگرانی کی جا رہی ہے۔ حالانکہ ٹاٹا گروپ کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی بھی جانکاری نہیں دی گئی ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ پیر (7 اکتوبر) کے روز بھی رتن ٹاٹا کی طبیعت خراب ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ اس وقت بتایا گیا تھا کہ رتن ٹاٹا ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں بغرض علاج داخل ہیں۔ حالانکہ ان خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے رتن ٹاٹا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر لکھا تھا کہ ’’یہ دعوے بے بنیاد ہیں۔ میں عمر سے متعلق بیماریوں کے سبھی ابھی میڈیکل جانچ کرا رہا ہوں۔ فکر کی کوئی بات نہیں ہے۔ میں ٹھیک ہوں۔‘‘


رتن ٹاٹا نے اپنی خراب صحت سے متعلق غلط خبریں پھیلنے پر میڈیا سے بھی فکر کا اظہار کیا تھا۔ انھوں نے میڈیا سے گزارش کی تھی کہ وہ غلط جانکاری پھیلانے سے بچیں۔ انھوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’’فکر کی کوئی بات نہیں ہے، میں اچھے موڈ میں ہوں۔‘‘ انھوں نے لوگوں اور میڈیا سے ’غلط خبروں کی تشہیر‘ کرنے سے پرہیز کرنے کی گزارش بھی کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔