سری نگر میں رواں موسم کی سرد ترین رات، درجہ حرارت منفی 3 ڈگری ریکارڈ

محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق سری نگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور اس طرح سے گزشتہ رات رواں موسم میں اب تک کی سرد ترین رات ثابت ہوئی۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات رواں موسم میں اب تک کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی، جس دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 اعشاریہ صفر ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں واقع عالمی شہرت یافتہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 اعشاریہ 4 ڈگری اور جنوبی کشمیر میں واقع شہرہ آفاق سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے۔

موسم سے متعلق یہ تفصیلات مقامی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ موسمی بلیٹن میں فراہم کی گئی ہیں۔ اس میں کہا گیا ہے کہ واد میں پیر کے روز سے برف و باراں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہو سکتا ہے۔ گلمرگ اور پہلگام سے موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق وہاں صبح کے وقت پینے کی پانی کے نل اور آبی ذخائر جمے ہوئے پائے گئے۔ محکمہ موسمیات کے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق سری نگر میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری ریکارڈ کیا گیا اور اس طرح سے گزشتہ رات رواں موسم میں اب تک کی سرد ترین رات ثابت ہوئی۔


سری نگر میں اتوار کو صبح کے وقت ٹہلنے والوں کو سردی سے بچنے کے لئے مفلر اور گرم ملبوسات پہننے ہوئے دیکھا گیا۔ عالمی شہرت یافتہ سکی ریزارت گلمرگ گزشتہ رات وادی میں سرد ترین مقام رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی 7 اعشاریہ 4 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دوسرے مقام پر دوسرا سیاحتی مقام پہلگام رہا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 5 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب لداخ یونین ٹریٹری کے دو قصبے کرگل اور لیہہ بدستور سرد ترین مقامات بنے ہوئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق قصبہ کرگل میں گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت منفی 8 اعشاریہ پانچ ڈگری جبکہ لیہہ میں منفی 10 اعشاریہ 6 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔