بیرونی ملک سے لائی گئی چیتا ’دھیرا‘ نے بھی دَم توڑ دیا، کونو نیشنل پارک میں اب تک 3 چیتوں کی ہو چکی موت

20 چیتوں میں سے تین چیتوں کی موت نے کونو نیشنل پارک انتظامیہ میں فکر پیدا کر دی ہے، حالانکہ 17 چیتے ابھی باحیات ہیں اور چیتوں کی نشو و نما کا پروجیکٹ بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>چیتا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

چیتا، تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

مدھیہ پردیش کے کونو نیشنل پارک میں بیرون ممالک سے لائے گئے 20 چیتوں میں سے 3 چیتوں کی موت ہو گئی ہے۔ تازہ موت مادہ چیتا ’دھیرا‘ کی ہوئی ہے جس کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ایک دیگر چیتا سے لڑائی کرتے ہوئے شدید زخمی ہو گئی تھی۔ اس سے قبل کونو نیشن پارک میں ’ادے‘ نامی چیتے کی موت ہوئی تھی، اور سب سے پہلی موت مادہ چیتا ’ساشا‘ کی ہوئی تھی جو خرابیٔ صحت میں مبتلا تھی۔

قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ اور نامیبیا سے لائے گئے 20 چیتوں میں سے تین چیتوں کی موت نے کونو نیشنل پارک انتظامیہ میں فکر پیدا کر دی ہے۔ حالانکہ 17 چیتے ابھی باحیات ہیں اور چیتوں کی نشو و نما کا پروجیکٹ بہتر انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اپریل ماہ میں کوارنٹائن مدت پوری ہونے کے بعد کچھ افریقی چیتوں کو بڑے باڑے سے کھلے جنگل میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سبھی چیتے خود سے شکار کر کے اپنا پیٹ بھر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ جنوبی افریقہ سے گزشتہ 18 فروری کو کونو لائے گئے 12 چیتوں میں سے 3 مادہ چیتوں کو 17 اپریل کو کوارنٹائن باڑے سے بڑے بارے میں چھوڑا گیا تھا۔ پھر 18 اپریل اور 19 اپریل کو بقیہ 9 چیتوں کو بھی کونو کے بڑے باڑے میں چھوڑ دیا گیا تھا۔ بڑے باڑے میں چھوڑے گئے چیتے وہاں خود شکار کر رہے تھے۔ اس باڑے میں چیتل، جیکال، خرگوش، ہرن اور دیگر جنگلی جانور بڑی تعداد میں رکھے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔