راجستھان: جے پور اور ملحقہ علاقوں میں 15 منٹ میں 3 بار محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کے جھٹکے اتنے شدید تھے کہ لرزن کے سبب سب کی نیندیں اڑ گئیں اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

<div class="paragraphs"><p>یو این آئی</p></div>

یو این آئی

user

قومی آواز بیورو

جے پور: راجدھانی جے پور سمیت راجستھان کے کئی علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جے پور میں صبح 4:09 سے 4:25 بجے تک مختلف اوقات میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ زلزلے کا مرکز اراولی کی پہاڑیوں میں بتایا گیا۔ جے پور میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 بتائی گئی ہے۔

دارالحکومت میں پہلا جھٹکا 04:09:38 پر آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.4 تھی۔ دوسرا جھٹکا 04:22:57 پر آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.1 تھی۔ تیسرا جھٹکا 04:25:33 پر آیا، ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.4 تھی۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ شدید لرزن کی وجہ سے سب کی نیندیں اڑ گئیں اور لوگ اپنی عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔


اس سے قبل 21 مارچ اور 24 جنوری کو جے پور اور راجستھان کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دوران بھی لوگ لرزن کے خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ سیکر ضلع میں بھی حال ہی میں لوگوں زلزلے کے جھٹکوں نے خوفزدہ کر دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔