راجدھانی دہلی کو مہکانے لگی ایاز پرفیوم کے عطریات کی خوشبو، شاہی امام احمد بخاری بھی پہنچے شو روم

دریا گنج میں ’ایاز پرفیوم‘ کی مین برانچ کا افتتاح، شاہی امام احمد بخاری نے کہا کہ ’’دریا گنج خوشبو سے مہک اٹھا ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ایاز پرفیوم، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ایاز پرفیوم، تصویر آئی اے این ایس

user

محمد تسلیم

نئی دہلی: دریا گنج مین روڈ مسجد روشن الدولہ کے جوار میں جب سے ایاز پرفیوم شوروم کا افتتاح ہوا ہے تب سے وہاں لوگوں کا ہجوم امنڈ رہا ہے جس میں نہ صرف عطر اور خوشبو کے خریدار ہیں بلکہ شائقین عطر اور راہ سے گزرنے والے اس پر رونق شوروم کو کچھ دیر کے لئے ٹھہر کر دیکھتے ہیں اور لب سڑک برنروں میں جلتے بخور اور خوشبودانوں سے نکلنے والی خوشبو سے قرب و جوار کی معطر فضا کو دیکھ کر حیرت و استعجاب کرتے ہیں، کیونکہ ایسے نظارے عرب ملکوں میں ہی دیکھنے کے لئے ملتے تھے اور اب شائقین عطر اس اسلامی اور عربی ثقافت کا پرانی دہلی میں خود مشاہدہ کر رہے ہیں۔

دریا گنج واقع ایاز پرفیوم کے شوروم کو دیکھنے کے لئے میڈیا نمائندوں کے علاوہ بڑی تعداد میں یو ٹیوبرس، سوشل میڈیا انفلوئنسر شوروم پہنچ رہے ہیں جس سے ایاز پرفیوم کے مالک حکیم ایاز ہاشمی بہت خوش نظر آ رہے ہیں۔ آج انہوں نے اردو میڈیا کے لئے ایک خصوصی افطار کا اہتمام کیا جس میں دہلی میں اردو اخباروں کے تقریباً سبھی نمائندوں نے شرکت کی۔


اس دوران حکیم ایاز ہاشمی نے اپنے تجربات نمائندوں کے سامنے رکھے اور بتایا کہ ابھی ہمارے دریاگنج واقع مین شوروم کا افتتاح ہوئے کچھ ہی دن ہوئے ہیں لیکن اس کی شہرت دور دور پہنچ چکی ہے جسے سن کر بڑی بڑی شخصیات اور مہمان ہمارے شوروم پر تشریف لا رہے ہیں اور یہاں موجود تحائف اور خوشبو کی اقسام کو دیکھ کر نہ صرف خوشی کا اظہار کر رہے ہیں بلکہ ہماری وزیٹر بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کرکے جا رہے ہیں۔

انہوں نے نمائندوں کو بتایا کہ کل رات جامع مسجد کے شاہی امام جناب احمد بخاری صاحب تشریف لائے اور شوروم دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا اور دعائیہ کلمات کہے۔ حکیم ایاز ہاشمی کے مطابق شاہی امام جناب احمد بخاری نے شوروم دیکھ کراپنے تاثرات وزیٹر بک میں قلمبند کرتے ہوئے کہا کہ دریا گنج کی گلیاں اور یہ سڑک خوشبو سے معطر ہوگئی ہیں اور اب یہاں سے گزرنے والے ہر شخص کو خوشگوار احساس ہوتا ہے۔ شاہی امام نے آگے کہا کہ یہی ہماری اسلامی عربی روایت کا حصہ ہے جسے فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ملکوں کی مسجدوں اور گھروں میں اگر ہم جائیں گے تو وہ خوشبو سے معطر ملیں گے اور خوشبو انسان کے ذہن و دماغ پر جہاں خوشگوار اثرات ڈالتی ہے وہیں انسانی شخصیت پر اس کے مثبت اور دور رس اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


حافظ جاوید نے کہا کہ خوشبو سے انسان کی شخصیت کا اندازہ ہوتا ہے اور ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوشبو بہت پسند تھی۔ اس موقع پر شاہی امام کا ایک شال پہنا کر استقبال کیا گیا اور دعا کرائی گئی۔شوروم کے مالک جناب ایاز ہاشمی نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے کل چار شوروم ہیں اور ہمارے اس مین شوروم پر 10روپئے سے لیکر 30ہزار روپے قیمت تک کے عطر اور پرفیوم دستیاب ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ عود، خس، گلاب، شمامہ، عنبر اور بیرونی ممالک کے بڑے برانڈس کے کلون کے علاوہ برنر اور خوشبو دانوں میں جلانے کے لئے بخور اور گفٹ کرنے کے لئے خوبصورت باٹلس، لیدر کی نیچرل باٹلس اور بخور جلانے کے لئے بہترین قسم کے برنر(خوشبودان) بہت مناسب قیمتوں پر دستیاب ہیں جبکہ ہمارے اپنے برانڈس ایاز ہند، ایاز بلو، مسک رجالی اور جنت الفردوس کے علاوہ سینکڑوں قسم کی خوشبویں دستیاب ہیں اور دہلی کے کناٹ پیلیس کے علاوہ گڑگاؤں اور امروہہ میں موجود برانچوں پر بھی یہ خوشبویں دستیاب ہیں۔ اس موقع پر شوروم کے مالک ایاز ہاشمی نے تمام اردو میڈیا سے وابستہ نمائندوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔