برطانوی وزیر اعظم نے سابرمتی آشرم پہنچ کر چلایا چرخہ، خوب کی گاندھی جی کی تعریف
سابرمتی آشرم کے وزیٹر بک پر بورس جانسن نے لکھا کہ ’’یہ سمجھنا میرے لیے خوش قسمتی کی بات رہی کہ کیسے گاندھی جی نے سچائی کے معمولی اصولوں اور عدم تشدد کا استعمال دنیا کو بہتر بنانے کے لیے کیا۔‘‘
برطانیہ کے وزیر اعظم بورس جانسن دو دنوں کے ہندوستان دورہ پر آج گجرات پہنچے۔ انھوں نے دورہ کے پہلے دن گجرات کے احمد آباد واقع سابرمتی آشرم گئے جسے گاندھی آشرم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ آشرم پہنچ کر بورس جانسن نے چرخہ چلایا اور گاندھی جی کو یاد کرتے ہوئے ان کی خوب تعریف بھی کی۔ آشرم میں موجود وزیٹر بک پر انھوں نے لکھا کہ ’’غیر معمولی انسان کے آشرم میں آنا میرے لیے خوش قسمتی کی بات ہے۔ یہ سمجھنا بھی میرے لیے خوش قسمتی کی بات رہی کہ کیسے گاندھی جی نے سچائی کے معمولی اصولوں اور عدم تشدد کا استعمال دنیا کو بہتر بنانے کے لیے کیا۔‘‘
برطانیہ کے وزیر اعظم کے ساتھ گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیش پٹیل بھی تھے۔ بورس جانسن نے سابرمتی آشرم آشرم کے دورے کے وقت آشرم کے نیاس نے انھیں دو کتابیں بھی بطور تحفہ پیش کیں۔ ان میں ایک غیر شائع شدہ گائیڈ ہے، جو لندن میں رہنے کے خواہشمند لوگوں کے لیے خود مہاتما گاندھی نے لکھی تھی۔ آشرم کے ترجمان وراٹ کوٹھاری نے بتایا کہ جانسن جمعرات کی صبح احمد آباد ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد سابرمتی آشرم گئے جہاں پر ان کا استقبال گجرات کے وزیر اعلیٰ بھوپیش پٹیل اور آشرم کے نیاسی کارتیکے سارابھائی نے کیا۔ قابل ذکر ہے کہ مہاتما گاندھی سے بورس جانسن کی ملاقات جمعہ یعنی 22 اپریل کو ہوگی۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔