قوم کی تعمیر کی سب سے بڑی ذمہ داری نوجوانوں پر ہوتی ہے:منوج سنہا
جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آپ کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے وقف کریں۔
موصوف لیفٹیننٹ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز عالمی یوتھ ڈے کے موقعے پر اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’ قوم کی تعمیر اور انسانیت کی بہبودی کی سب سے بڑی ذمہ داری کا انحصار نوجوانوں پر ہوتا ہے‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’میں عالمی یوتھ ڈے کے موقعے پر اپنے نوجوان دوستوں سے گذارش کرتا ہوں کہ وہ اتحاد و یکجہتی کے جذبے کے تحت کے اپنے آپ کو ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لئے وقف کریں‘۔ بتادیں کہ 12 اگست کو دنیا بھر میں بین الاقوامی یوتھ ڈے منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں کے گرد و پیش ثقافتی و قانونی مسائل کی طرف توجہ مبذول کرانا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔