سب سے بڑا سوال، کورونا کے معاملوں میں اضافہ ہوگا یا کمی؟
ماہرین کی الگ الگ رائےہے کورونا کے شباب کولے کر کچھ کا کہنا ہےکہ یہ شباب ہےاور مئی کے پہلے ہفتہ سےمعاملوں میں کمی آنی شروع ہو جائےگی جبکہ کچھ کا کہنا ہےکہ دو ہفتہ بعد شباب پر ہوگی کی کورونا کی لہر
کل پھر کورونا کے نئے معاملہ 3 لاکھ 62 ہزار سے زائد رپورٹ ہوئےہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 32 سو سے زیادہ رہی جو ابھی تک کی سب سے زیادہ ہے۔ لوگ جہاں علاج کےلئےپریشان اور خوفزدہ ہیں وہیں ان میں یہ بھی بے چینی ہے کہ کورونا کا یہ قہر کب رکےگا۔ اس تعلق سے آج تک پر شائع خبر کے مطابق آئی آئی ٹی کانپور کے ایک پروفیسر کا کہنا ہےکہ کورونا کا پیک یعنی شباب یہی ہے اور مئی کے پہلے ہفتہ سے نئے معاملوں میں کمی درج ہونی شروع ہو جائے گی۔
آئی آئی ٹی کے پروفیسر کا کہنا ہے کہ نئے معاملوں کی تعداد زیادہ سے زیادہ چار لاکھ تک پہنچ سکتی ہے اور اتر پردیش میں یہ تعداد پچاس ہزار تک پہنچ سکتی ہے لیکن ان کے برخلاف بی بی سی پر ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے نئے معاملوں میں ابھی اضافہ ہوگا اور یہ دو سے تین ہفتوں بعد اپنے شباب پر ہوگا ۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ دو ہفتوں بعد کورونا کے نئے معاملوں کی تعداد موجودہ تعداد سے دو گنا سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
اگر غور سے دیکھا جائے تو آئی آئی ٹی کے پروفیسر کی بات میں زیادہ وزن نظر آ تا ہے کیونکہ ابھی تک زیادہ تر لوگوں کو کورونا ہو چکا ہے جس کی وجہ سےاس کے مزید پھیلنے کے امکان کم ہو گئے ہیں ۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 28 Apr 2021, 8:11 AM