سندیش خالی حملہ کی سی بی آئی تحقیقات کے خلاف بنگال حکومت کی عرضی، سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت ہوگی

سندیش خالی میں ای ڈی اور سی اے پی ایف ٹیم پر حملے کی سی بی آئی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی مغربی بنگال حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرے گا

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

نئی دہلی: سندیش خالی میں ای ڈی اور سی اے پی ایف ٹیم پر حملے کی سی بی آئی تحقیقات کو چیلنج کرنے والی مغربی بنگال حکومت کی درخواست پر سپریم کورٹ پیر کو سماعت کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق، جسٹس بی آر گاوئی اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ 11 مارچ کو کیس کی سماعت کرے گی۔

کلکتہ ہائی کورٹ نے 5 مارچ کو جاری کردہ ایک حکم میں سی بی آئی کی آزادانہ تحقیقات کا حکم دیا تھا اور مغربی بنگال پولیس کو ہدایت دی تھی کہ وہ حملہ کے کلیدی ملزم شاہجہاں شیخ کو اسی دن سی آئی ڈی کی تحویل سے سی بی آئی کے حوالے کرے۔ اس کے خلاف ریاستی حکومت نے عدالت عظمیٰ میں اسپیشل لیو پٹیشن (ایس ایل پی) دائر کی اور کہا کہ کلکتہ ہائی کورٹ نے تحقیقات سی بی آئی کو منتقل کرنے کا حکم عجلت میں دیا ہے۔


جسٹس سنجیو کھنہ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے فوری فہرست سازی کے لیے معاملے کا دو بار ذکر کیے جانے کے باوجود ریاستی حکومت کی عرضی کی سپریم کورٹ میں سماعت ہونا باقی ہے۔ دریں اثنا، مغربی بنگال کے سندیش خالی معاملے میں گرفتار ملزم شاہجہاں شیخ اتوار کو بشیرہاٹ عدالت میں پیش ہوا، جس کے بعد اسے 4 دن کی سی بی آئی حراست میں بھیج دیا گیا۔

ای ڈی افسران پر حملے کے معاملے میں سی بی آئی نے مزید تفتیش کے لیے تحویل مانگی تھی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ کلکتہ ہائی کورٹ نے بدھ کو بنگال حکومت کو شاہجہاں شیخ کو سی بی آئی کے حوالے کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس بار سی بی آئی مرکزی سیکورٹی فورس کے ساتھ پہنچی تھی۔ اس سے قبل سی آئی ڈی کی ٹیم شاہجہاں کو طبی معائنے کے لیے لے گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔