جس بینک کو فروخت کرنا چاہتی تھی حکومت، اس نے کی زبردست کمائی، دوسری سہ ماہی کے خالص منافع میں 266 فیصد اضافہ
آئی ڈی ایف سی نے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے سہ ماہی نتائج میں بتایا کہ اس نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 556 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا جو ایک سال پہلے کی مدت میں 152 کروڑ روپے تھا
نئی دہلی: نجی شعبے کے آئی ڈی ایف سی بینک کے سالانہ بنیادوں پر خالص منافع میں 266 فیصد کا زبردست اضافہ درج کیا گیا۔ آئی ڈی ایف سی نے ہفتہ کو جاری کردہ اپنے سہ ماہی نتائج میں بتایا کہ اس نے رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 556 کروڑ روپے کا خالص منافع کمایا جو ایک سال پہلے کی مدت میں 152 کروڑ روپے تھا۔
جولائی تا ستمبر 2022 کی سہ ماہی کے لیے بینک کی خالص سود آمدنی (این آئی آئی) 32 فیصد بڑھ کر 3,002 کروڑ روپے رہی۔ ایک سال پہلے اسی مدت میں یہ 2,272 کروڑ روپے تھی۔ اس عرصے کے دوران بینک کا خالص سود آمدنی کا مارجن بڑھ کر 5.98 فیصد ہو گیا۔
آئی ڈی ایف سی بینک میں صارفین کے ذخائر زیر جائزہ سہ ماہی میں 36 فیصد بڑھ کر 1,14,004 کروڑ روپے پر پہنچ گئے، کرنٹ اکاؤنٹ سیونگ اکاؤنٹ (سی اے ایس اے) کے ذخائر 37 فیصد بڑھ کر 63,305 کروڑ روپے ہو گئے۔30 ستمبر 2022 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے بینک کے مجموعی اور خالص بلاک شدہ قرضے (این پی اے) بالترتیب 3.18 اور 1.09 فیصد پر آ گئے۔
خیال رہے کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے فروری 2021 میں بجٹ پیش کرتے ہوئے آئی ڈی بی آئی بینک کے علاوہ دو اور سرکاری بینکوں کی نجکاری کا اعلان کیا تھا لیکن کورونا بحران کی وجہ سے معاملہ پھنس گیا۔ حکومت نے رواں مالی سال کے لیے 65,000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا ہدف مقرر کیا ہے۔ ڈس انویسٹمنٹ کے محاذ پر پیچھے رہنے کے بعد حکومت اس کی ادائیگی کے لیے بہت سی کمپنیوں میں اپنا حصہ بیچ رہی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔