آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے نئے صدر کے نام کا اعلان، مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے نام پر سبھی متفق

مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد بورڈ کے صدر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ اعلان ہفتہ کی شام کیا گیا اور جانکاری دی گئی کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین نے متفقہ طور پر مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کے نام پر رضامندی ظاہر کی۔ قابل ذکر ہے کہ مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں دو دن تک آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی میٹنگ چلی، اس کے بعد نئے صدر کے نام پر مہر لگ گئی۔

واضح رہے کہ مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا رابع حسنی ندوی کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا جس کے بعد بورڈ کے صدر کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔ مولانا رابع حسنی ندوی کا 13 اپریل 2023 کو انتقال ہوا جو کہ 2002 سے بورڈ کے صدر عہدہ کی ذمہ داری سنبھال رہے تھے۔ ان کے انتقال کے بعد آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اراکین کی کئی میٹنگیں ہوئیں، اور اب مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کو بورڈ کا نیا صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔


توجہ طلب ہے کہ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی ان لوگوں میں سے ہیں جنھوں نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی بنیاد رکھی تھی۔ یعنی مولانا رحمانی کا شمار بورڈ کے بانی اراکین میں ہوتا ہے۔ اس سے پہلے وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری کی ذمہ داری نبھا رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔