کانپور کے کاروباری منیش قتل معاملے میں ملزم داروغہ کو جیل بھیجا گیا
پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ گرفتار ملزمین کو منگل کی دیررات ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔
گورکھپور: اترپردیش کے ضلع کانپور کے کاروباری منیش گپتا قتل معاملے میں مطلوب چل رہے داروغہ راہل دوبے اور سپاہی پرشانت کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ گرفتار ملزمین کو منگل کی دیررات ریمانڈ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں سے انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ کینٹ اور رام گڑھ تارل تھانے کی پولیس نے دونوں کو اس وقت گرفتار کیا تھا جب وہ کورٹ میں خودسپردگی کے لئے گورکھپور آئے تھے۔ دونوں کو 14دنوں کی عدالتی حراست میں لے کر دیر رات جیل بھیج دیا گیا۔
ضلع مرزاپور کے کوتوالی تھانہ کے پچیرا گاؤں کے رہنے والے منیش قتل معاملے میں ملزم داروغہ راہل دوبے اور غازی پور کے سید پور بھٹولی گاؤں باشندہ سپاہی پرشانت کمار یادو سمیت چھ پولیس اہلکار پر ایک لاکھ روپئے کے انعام کا اعلان تھا، جس میں دو کی پہلے گرفتاری ہوچکی ہے جبکہ دو ابھی بھی فرار ہیں۔ فرار پولیس اہلکار کو گرفتار کرنے کے لئے گورکھپور۔ کانپور پولیس کی 16ٹیمیں لگائی گئی ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔