’یومِ پیدائش پر نیک خواہشات کے لیے آپ سبھی کا دل سے شکریہ‘، راہل گاندھی نے جاری کیا ویڈیو پیغام

راہل گاندھی نے اپنے ویڈیو پیغام میں اکثر سفید ٹی شرٹ پہننے کی وجہ بھی بتائی ہے، انھوں نے کہا کہ یہ سفید ٹی شرٹ میرے لیے شفافیت، عزم اور سادگی کی علامت ہے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی، تصویر @INCIndia</p></div>

راہل گاندھی، تصویر @INCIndia

user

قومی آوازبیورو

آج دن بھر راہل گاندھی کو ان کے یومِ پیدائش پر مبارکبادیاں اور نیک خواہشات پر مبنی پیغامات ملتے رہے۔ 19 جون 1970 کو راہل گاندھی نے اس دنیا میں اپنی آنکھیں کھولی تھیں، یعنی اب وہ 54 سال کے ہو گئے ہیں۔ کانگریس صدر کھڑگے سمیت متعدد سیاسی و سماجی ہستیوں نے انھیں سوشل میڈیا و دیگر ذرائع سے مبارکبادیاں پیش کیں۔ اب راہل گاندھی نے ان سبھی کا شکریہ ایک ویڈیو پیغام جاری کر کیا ہے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک ویڈیو پیغام جاری کر لکھا ہے کہ ’’یومِ پیدائش کی نیک خواہشات کے لیے آپ سبھی کا دل سے شکریہ۔‘‘ پھر انھوں نے اکثر سفید ٹی شرٹ پہننے کی وجہ لوگوں کو بتائی۔ انھوں نے لکھا ہے کہ ’’مجھے سے اکثر پوچھا جاتا ہے کہ میں ہمیشہ سفید ٹی شرٹ کیوں پہنتا ہوں۔ یہ ٹی شرٹ میرے لیے شفافیت، عزم اور سادگی کی علامت ہے۔‘‘ وہ مزید لکھتے ہیں کہ ’’آپ کی زندگی میں یہ قدریں کہاں اور کتنی مفید ہیں یہ #WhiteTshirtArmy استعمال کر مجھے ایک ویڈیو میں بتائیں۔ اور میں آپ کو ایک سفید ٹی شرٹ بطور تحفہ پیش کروں گا۔‘‘


قابل ذکر ہے کہ راہل گاندھی کے یومِ پیدائش پر ہندوستان بھر میں کانگریس نے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا۔ کہیں شجرکاری ہوئی تو کہیں ضرورت مندوں میں تحائف تقسیم کیے گئے۔ دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج راہل گاندھی کے 54ویں یومِ پیدائش پر سابق لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو ان کی رہائش پر پہنچ کر آئین کی کاپی تحفے میں دی۔ اس کے علاوہ کانگریس لیڈران نے دہلی کے ساتوں اراکین پارلیمنٹ سمیت بی جے پی کے 54 اراکین پارلیمنٹ کو ہندوستانی آئین کی کتاب تحفتاً پیش کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔