ضلع سرینگر کے مختلف علاقوں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل تیز

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ’پچھلے کچھ ایام کے دوران شہر سری نگر میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے عملے کو متحرک کیا ہے‘۔

کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی
کورونا ٹیسٹ، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: کورونا وائرس کے یومیہ معاملات میں اضافہ کے بیچ جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر میں ضلع انتظامیہ نے ٹیسٹنگ اور ویکسنیشن کا عمل تیز کرنے کی ہدایت دی ہے۔ محکمہ ہیلتھ نے بلوارڈ میں دن بھر راہگیروں کے رپیڈ ٹیسٹ کئے جس میں اکثر کی رپورٹ منفی آئی۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ ’پچھلے کچھ ایام کے دوران شہر سری نگر میں کووڈ کے یومیہ معاملات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے پیش نظر محکمہ صحت نے عملے کو متحرک کیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ اہم شاہراﺅں اور سومو اڈوں کے نزدیک محکمہ صحت کی جانب سے راہگیروں کے رپیڈ ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکا جاسکے۔


مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں بھی محکمہ صحت کی جانب سے طبی کیمپ لگائے جا رہے ہیں جہاں پر لوگوں سے تلقین کی جا رہی ہیں کہ جنہوں نے ابھی تک کورونا ٹیکہ نہیں لگوایا ہے وہ فوری طور پر کورونا ویکسین کا ٹیکہ لیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔