شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں برڈ فلو کی تصدیق

انتظامیہ نے مذکورہ مقامات کے آس پاس علاقے کو ’متاثرہ زون‘ جبکہ ان کے گرد وپیش دس کلومیٹر احاطے کو ’الرٹ زون‘ قرار دیا ہے۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

سری نگر: شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں بدھ کے روز مردہ کووں میں ایوئین فلو یا برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔ بتادیں کہ گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران جنوبی کشمیر کے اننت ناگ اور شوپیاں ضلعوں کے علاوہ شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بھی برڈ فلو کی تصدیق ہوئی ہے۔

ضلع مجسٹریٹ کپواڑہ کے دفتر کی طرف سے جاری ایک اعلامیہ کے مطابق ضلع کے پائر پورہ گلگام اور ضلع ٹریجری احاطے سے اٹھائے گئے مردہ کووں کے نمونے مثبت آئے ہیں۔ ضلع انتظامیہ نے برڈ فلو کیسوں کی تصدیق کے فوراً بعد اس فلو کو پھیلنے سے روکنے کے لئے احتیاطی اقدامات کا اعلان کیا ہے۔


انتظامیہ نے مذکورہ مقامات کے آس پاس علاقے کو ’متاثرہ زون‘ جبکہ ان کے گرد وپیش دس کلومیٹر احاطے کو ’الرٹ زون‘ قرار دیا ہے اور اس کے علاوہ چیف انیمل ہسبنڈری افسر کپواڑہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ مذکورہ زونز کے ارد گرد ایک کلو میٹر احاطے کے اندر مردہ کووں کے نمونے حاصل کریں۔

حکام نے چیف انیمل ہسبنڈری افسر کپواڑہ کو میونسپل کونسل کپواڑہ، محکمہ جنگلات اور محکمہ وائلڈ لائف کے اشتراک سے پورے علاقے کو سینیٹائز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مردہ کووں کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا جائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔