ٹیسٹ چمپئن شپ: انگلینڈ پر فتح کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں ہندوستان کو دوسرا مقام حاصل
نیوزی لینڈ کا فائنل میں مقام محفوظ ہے۔ ہندوستان اگر 4 ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز 1-2 یا 1-3 سے جیتتا ہے تو فائنل میچ نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔
چنئی: ہندوستان نے انگلینڈ کو دوسرے کرکٹ ٹسٹ میچ میں منگل کے روز 317 رن کے بڑے فرق سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز میں 1-1 کی برابری حاصل کی اور اس کے ساتھ ہی آئی سی سی ٹسٹ چیمپئن شپ کی ٹیبل میں دوسرے نمبر پر پہنچ گیا۔
ہندوستان پہلے ٹسٹ میں شکست کے بعد پہلے سے چوتھے نمبر پر کھسک گیا تھا جبکہ انگلینڈ چوتھے سے پہلے مقام پر پہنچ گیا تھا۔ دوسرے ٹسٹ میں جیت کے بعد ہندوستان اب چوتھے سے دوسرے نمبر پرپہنچ گیا ہے جبکہ انگلینڈ پہلے سے چوتھے نمبر پر آگیا ہے۔
چار میچوں کی سیریز کے باقی دو میچ اب احمدآباد میں ہونے ہیں۔ ہندوستان کو ان دو ٹسٹ میچوں میں ایک میں جیت اور ایک ڈرا ٹسٹ چیمپئن شپ کے جون میں لارڈس میدان میں ہونے والے فائنل میں پہنچا دے گا جبکہ انگلینڈ کو فائنل میں پہنچنے کے لئے دونوں میچوں میں جیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔ نیوزی لینڈ کا فائنل میں مقام محفوظ ہے۔ اگر یہ سیریز 1-1 یا 2-2 سے ڈرا ہوتی ہے یا پھر انگلینڈ اسے 1-2 سے جیت جاتا ہے تو آسٹریلیا فائنل میں پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : پاپ ریپر نے پہنی ’بسم اللہ‘ والی شرٹ، سخت تنقید کا سامنا
فائنل کے لئے ایکویشن:
نیوزی لینڈ (فیصد پوائنٹ 70.0) فائنل میں
ہندوستان (فیصد پوائنٹ 69.7) فائنل کے لئے 1-2، یا 1-3
آسٹریلیا (فیصد پوائنٹ 69.2) ہندوستان انگلینڈ سیریز 1-1، 2-2 یا انگلینڈ کی 1-2 سے جیت انگلینڈ (فیصد پوائنٹ 67.0) 1-3
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔