کٹھوعہ میں دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر گرینیڈ سے کیا حملہ، 5 جوان شہید، 5 زخمی جوانوں کا چل رہا علاج

دہشت گردانہ حملے میں 5 جوانوں کی شہادت ہوئی ہے، جبکہ 5 دیگر جوان کے زخمی ہونے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، زخمیوں کا علاج آرمی اسپتال میں جاری ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، آئی اے این ایس</p></div>

علامتی تصویر، آئی اے این ایس

user

قومی آواز بیورو

جموں کے کٹھوعہ میں فوجی جوانوں کی ایک گاڑی پر دہشت گردوں کے ذریعہ گرینیڈ سے حملہ کیے جانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ اس دہشت گردانہ حملے میں 5 جوان شہید ہو گئے ہیں، جبکہ 5 دیگر زخمی ہوئے ہیں جن میں سے دو کی حالت سنگین بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کا آرمی اسپتال میں علاج چل رہا ہے۔ پہلے 4 جوانوں کی شہادت کی خبریں سامنے آئی تھیں، لیکن اب یہ تعداد بڑھ کر 5 ہو گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردانہ حملہ پیر کی شام ہوا۔ جائے حادثہ سے فوجی جوانوں کی گاڑی کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں جن میں گولی باری کے نشانات صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ حملے کے بعد وادی میں فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے جنگل میں فرار ہونے کی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں۔


ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں بتایا جا رہا ہے کہ پہاڑی کے اوپر چھپے دہشت گردوں نے فوج کی گاڑی پر گولی باری کی اور انھوں نے گرینیڈ بھی پھینکا۔ اس حملہ کے بعد فوج اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم شروع ہو چکا ہے جو ہنوز جاری ہے۔ فوج نے تلاشی مہم بھی شروع کر دی ہے تاکہ حالات کو قابو میں کیا جا سکے۔

افسران کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کٹھوعہ شہر سے 150 کلومیٹر دور لوہئی ملہار واقع بدنوتا گاؤں میں پیش آیا۔ فوج کی کچھ گاڑیاں علاقے میں معمول کے طمابق گشت پر تھے جب فائرنگ اور گرینیڈ سے اس پر حملہ ہوا۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، لیکن تب تک 4 فوجی جوان شہید ہو چکے تھے۔ افسران نے بتایا کہ علاقہ میں اضافی سیکورٹی فورس بھیجا گیا ہے۔ تلاشی مہم بھی شروع کر دی گئی ہے اور بلاور کی طرف جانے والے راستے کی ناقہ بندی ہو گئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔