ہندوستان میں کورونا کی نئی لہر سے دہشت! تقریباً 29 ہزار نئے معاملے، 188 افراد ہلاک

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے 28903 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔

تصویر ویپن
تصویر ویپن
user

یو این آئی

نئی دہلی: گزشتہ کچھ دنوں سے جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ- 19‘ کی سنگینی بڑھتی جا رہی ہے اور یومیہ کیسزمیں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں دس ہزار سے زیادہ ایکٹیو کیسز کی رپورٹ ہے۔ ملک بھر میں آج تقریباً 29 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 10974 سے بڑھ چکے ہیں، جبکہ منگل کو 4170، پیر کو 8718، اتوار کو 8522 اور ہفتہ کو 4785 اضافہ ہوا ہے۔

اسی عرصے کے دوران جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 188 درج کی گئی ہے جبکہ منگل کے روز یہ تعداد 131، پیر کو 118، اتوار کو 158، ہفتہ کو 140، جمعہ کو 117، جمعرات کو 126، بدھ کے روز 133 ریکارڈ کی گئی تھی۔ دریں اثنا ملک میں اب تک تین کروڑ 50 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔


بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موذی کورونا وائرس کے 28903 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، جس سے ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 14 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران17741 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد11045284 ہوچکی ہے۔ ایکٹیو کیسز 10974 سے بڑھ کر 234406 ہو گئے ہیں۔ اسی مدت میں مزید 188 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد د 159044 ہوچکی ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے شفایابی کی شرح 96.56 فیصد، ایکٹیو کیسز کی شرح 2.04 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.39 فیصد ہے۔ ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکے معاملہ اب بھی ملک میں میں سرفہرست ہے، ریاست میں 8267 کیسز کے اضافے کے ساتھ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد 140079 ہوگئی ہے۔ ریاست میں 9510 مریض صحت مند ہو ئے ہیں جس سے جان لیوا کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 2154253 لاکھ ہوچکی، جبکہ 87 مزید مریضوں کی موت سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 52996 ہوگئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔