بارہ بنکی میں خوفناک سڑک حادثہ، 14 افراد ہلاک، متعدد زخمی

کرسی روڈ سے ایودھیا روڈ کی طرف آنے والی بس اور مخالف سمت سے آ رہے ٹرک میں آمنے سانے سے ٹکر ہو گئی، بس میں سوار ایک درجن سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں

تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی
user

قومی آواز بیورو

بارہ بنکی: اتر پردیش کے ضلع بارابانکی کے دیوا علاقے میں آج صبح سویرے ایک بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکر میں کم از کم 14 افراد ہلاک اور تقریباً 30 افراد زخمی ہو گئے۔ خبروں کے مطابق دہلی سے بہرائچ جانے والی ڈبل ڈیکر بس دیوا کے علاقے بابوریہ گاؤں کے قریب کسان شاہراہ پر مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

علی الصبح ہونے والا یہ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ ڈبل ڈیکر بس کے پرخچہ اڑ گئے جبکہ جس ٹرک کے ساتھ بس کا تصادم ہوا اس کی بھی حالت خراب ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ ٹرک دہلی سے بہرائچ کی جانب گامزن تھا۔


ایک رپورٹ کے مطابق باہری رنگ روڈ کے کسان شاہراہ پر مویشی کو بچانے کے چکر میں ڈبل ڈیکر بس سامنے سے آ رہے بالو سے بھرے ٹکر سے ٹکرا گئی۔

زخمیوں کو بارہ بنکی اور لکھنؤ کے ٹراما سینٹرز میں بھیجا گیا ہے۔ زخمیوں میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر راحت اور بچاؤ مہم شروع کی۔ جی سے بی مشین منگوا کر ملبہ ہٹا کر سڑک پر ٹریفک بحال کیا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔