ممبئی میں مسجد کے احاطہ میں ہنگامہ آرائی ، نمازیوں نے مینیجر اور دفتر کا گھیراؤ کیا
مسجد کا منیجراور عہدیداران پرنمازیوں سے بدسلوکی اوربچوں کی پٹائی کا الزام،حراست میں ٹرسٹی منصور کرسی والا لاپتہ۔
کل جنوبی وسطی ممبئی میں واقع حاجی اسماعیل حاجی الانا سینی ٹوریم کی مسجد میں مسجد کے احاطہ میں ہنگامہ برپا ہوگیا،ٹرسٹ کےمینیجرشاہد ابراھیم اور عہدیداران پر نمازیوں سے بدسلوکی کا الزام عائد کیا ہے اور پولیس بچوں سے مبینہ طورپرمارپیٹ کرنے کے سلسلے میں منیجر اور سپروائزر کو پولیس لے گئی ہے جبکہ چیف ٹرسٹی منصور کرسی والا کو پولیس نے طلب کرلیا ہے۔پولیس انسپکٹر شندے اور دیگر اعلی افسران جائے حادثے پر پہنچ گئے ،سنیئر انسپکٹر ناصر کلکرنی نے کارروائی کا حکم دیا ہے۔ہزاروں افراد نے احتجاج کیا ۔
واضح رہے کہ 2018 اور گزشتہ سال نومبر میں بھی تبلیغی جماعت کے ارکان اور ٹرسٹ کے درمیان تنازعہ نے نماز جمعہ کے موقع پر سنگین صورتحال پیدا کر دی تھی۔
کل نماز عشاء کے دوران سینی ٹوریم کے احاطہ میں واقع مسجد میں ایک 12 سال کے بچے کو مسجد میں داخل ہونے پر تنازع پیدا ہوگیا اور نمازیوں نے مینیجر اور دفتر کا گھیراؤ کرلیا۔ نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کے بعد سنگین حالت ہوگئی اور آس پاس کی مسلم آبادی سے ہزاروں افراد وہاں پہنچ گئے اور پولیس کی بھاری جمعیت بھی پہنچ گئی ۔ ایک بچے کے ساتھ مارپیٹ کے نتیجے میں منیجر شاہد سیٹھ کو پولیس کی وین میں پولیس اسٹیشن لے جایا گیا۔نمازیوں کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف لوگوں کا احتجاج بڑھ گیا ہے۔ایک نمازی شریف گھانچی نے کہاکہ یہاں نصب بورڈ پر10 سال سے زیادہ عمر کے بچوں کو مسجد میں لانے پر تنازع پیدا ہوا اور معاویہ خواجہ نامی بچے کی چندروز قبل منیجر شاہد نے شرارت کا الزام لگا کر پٹائی کردی تھی اور ابوبکر شریف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کا انتظار ہے۔
انٹاپ ہل پولیس اسٹیشن کے سنئیر انسپکٹر ناصر کلکرنی پولیس اسٹیشن گئے اور کارروائی جاری ہے،لوگوں میں شدید ناراضگی اور غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔