مہاراشٹر کے ہسپتال میں آگ، 10 شیر خوار بچوں کی موت

مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع جنرل ہسپتال میں کل رات آگ لگنے سے دس شیر خوار بچوں کی موت ہو گئی جبکہ سات بچوں کو محفوط بچا لیا ہے ۔

علامتی تصویر بشکریہ ویکی پیڈیا
علامتی تصویر بشکریہ ویکی پیڈیا
user

قومی آواز بیورو

مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع سے ایک دل دہلانے والی خبر آ رہی ہے ۔ بھنڈارا ضلع کے جنرل ہسپتال میں کل درمیانی شب میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے وہاں موجود 17شیر خوار بچوں میں سے دس کی موت ہو گئی اور صر ف سات بچے ہی بچ پائے۔

واضح رہے اس آگ سےسب سے زیادہ متاثر ہسپتال کے نیوبورن کیئر یونٹ ہوا جس کی وجہ سے ان شیر خوار بچوں کی موت واقع ہوئی۔یہ حادثہ رات کے دو بجےپیش آیا اور اطلاعات کے مطابق یونٹ کی نرس کو سب سے پہلےاس آگ کے بارے میں پتہ لگا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اس آگ کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔


خبروں کےمطابق جیسے ہی آگ کے بارے میں پتہ لگا اور ہسپتال کے ایک حصہ سےدھواں اٹھتے دیکھا گیا ویسے ہی سوئے ہوئے افسران کومطلع کیا گیا اور فائر بریگیڈ کو بلایا گیا ،ساتھ میں بچاؤ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھائے گئے ۔واضح رہے ہسپتال میں بچوں کے ڈیپارٹمنٹ کے دو یونٹ ہیں ایک آؤٹ بورن اور ان بورن اور آگ کا دھواں آؤٹ بورن یونٹ میں دیکھا گیا تھا ۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 09 Jan 2021, 8:40 AM