ای وی ایم سے چھیڑ چھاڑ جمہوریت کے لئے چیلنج: اتل انجان

اتل انجان نے کہا کہ جس طرح سے انتخابی کمیشن اپنی سرگرمی چلا رہی ہے آنے والے وقت میں اپوزیشن انتخابی کمیشن کی میٹنگ کا بائیکاٹ نہ کردیں۔ اس کا دھیان انتخابی کمیشن کو رکھنا چاہیے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

نئی دہلی: کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی ایم) کے سکریٹری اتل کمار انجان نے بدھ کو کہا ہے کہ لوک سبھا انتخابات کے دوران اور بعد میں الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) کے ساتھ ہوئی چھیڑ چھاڑ اور اسے مشتبہ حالت میں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنا جمہوریت کے لئے سنگین چیلنج بن گیا ہے۔

اتل انجان نے یہاں جاری بیان میں کہا ہے کہ انتخابات غیر جانبدار ہی نہیں بلکہ انتخابی کمیشن کو یہ دیکھنا چاہئے کہ انتخابات غیرجانبدار ہونے پر عوام کو اعتماد بھی ہو۔ آج کے دور میں جس طریقے سے انتخابی کمیشن کی خاموشی کئی نقطوں پر ہے اس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کمیشن اپنی اہمیت پر ذرا بھی فکرمند نہیں ہے۔


سی پی آئی لیڈر نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن حکومت کی پالیسیوں سے متفق نہیں ہوتی ہے تو وہ پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کی میٹنگوں سے باہر ہوجاتی ہے۔ وقتاً فوقتاً اہم موضوعات پر حکومت کے ذریعہ اپوزیشن کے لیڈروں کو میٹنگ پر بلانے پر اپوزیشن اس کا بھی بائیکاٹ کردیتی ہے۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ جس طرح سے انتخابی کمیشن اپنی سرگرمی چلا رہی ہے آنے والے وقت میں اپوزیشن انتخابی کمیشن کی میٹنگ کا بائیکاٹ نہ کردیں۔ اس کا دھیان انتخابی کمیشن کو رکھنا چاہیے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔