تلگو ریاستوں آندھرا اور تلنگانہ کو ملی پہلی وندے بھارت ایکسپریس، وزیر اعظم نے سکندرآباد-وشاکھاپٹنم ٹرین کا کیا افتتاح

وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ریموٹ ویڈیو لنک کے ذریعہ سکندرآباد-وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا

<div class="paragraphs"><p>تصویر ٹوئٹر / @ANI</p></div>

تصویر ٹوئٹر / @ANI

user

قومی آواز بیورو

حیدرآباد: وزیر اعظم نریندر مودی نے سنیچر کو ریموٹ ویڈیو لنک کے ذریعہ سکندرآباد-وشاکھاپٹنم وندے بھارت ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ یہ وندے بھارت سیریز کا چھٹویں اور تلنگانہ اور آندھرا پردیش تلگو ریاستوں کے لیے پہلی ٹرین ہے۔ اس موقع پر ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو سکندرآباد میں مقام تقریب پر موجود رہے۔

خیال رہے کہ مسافروں کی سہولیات کے لئے جدید ترین ٹکنالوجی سے لیس مقامی طور پر تیار کردہ وندے بھارت ٹرین تیز، آرام دہ اور مسافر دوست کے طور پر بنائی گئی ہے۔ وندے بھارت ٹرینوں نے رفتار، صلاحیت اور مسافروں کی گنجائش کے لحاظ سے ایک نیا رجحان قائم کیا ہے اور اس ٹرین میں جدید حفاظتی انتظامات ہیں۔ یہ ٹرین صرف 52 سکنڈمیں 100 کلومیٹر کی رفتار پر دوڑ سکتی ہے۔


سکندرآباد۔وشاکھاپٹنم کے درمیان 700 کلومیٹر کا فاصلہ 7 گھنٹے میں طے کر نا اب ممکن ہے۔ وندے بھارت ٹرین مرکزی حکومت کی جانب سے تلگو ریاستوں کو سنکرانتی کے تحفہ کے طور پر شروع کی گئی ہے۔ سکندرآباد سے وشاکھاپٹنم روانگی کے دوران یہ ٹرین ورنگل، کھمم، وجئے واڑہ اور راجمندری اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔

وندے بھارت ٹرین کی باقاعدہ خدمات اس ماہ کی 16 تاریخ سے شروع ہوں گی۔ وندے بھارت ٹرین اتوار کے سواہفتہ میں 6دن سکندرآباد۔ وشاکھاپٹنم روٹ پر چلے گی۔ وشاکھاپٹنم۔سکندرآباد وندے بھارت ایکسپریس صبح 5.45 بجے وشاکھاپٹنم سے روانہ ہوگی اور دوپہر 2.15 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔ سکندرآباد۔


وشاکھاپٹنم ٹرین سکندرآباد سے سہ پہر3 بجے روانہ ہوگی اور 11.30 بجے شب وشاکھاپٹنم پہنچے گی۔ راجمندری، وجئے واڑہ، کھمم اور ورنگل اسٹیشنوں پر یہ ٹرین توقف کرے گی تاہم پہلے دن، حکام نے اعلان کیا کہ ٹرین 21 اسٹیشنوں پر رکے گی۔ جدید ٹکنالوجی سے آراستہ اس ٹرین میں 1128 افراد سفر کر سکتے ہیں۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔