تلنگانہ: دیگر ریاستوں کے مزدور اپنے وطن جانے کے لئے بے قرار، راجیو راہداری پر دیا دھرنا
تلنگانہ میں کام کرہے ان مزدوروں نے ہفتہ کو این ٹی پی سی پولیس اسٹیشن میں عرضی دی تھی۔ جب اس اس عرضی پر کسی بھی قسم کا ردعمل نہیں ہوا تو سیکڑوں مزدوروں نے پولیس اسٹیشن کا محاصرہ کرکے احتجاج کیاـ
حیدرآباد: تلنگانہ کے پداپلی ضلع کے راماگنڈم کے این ٹی پی سی میں برسرخدمت نقل مکانی کرنے والے مزدوروں نے احتجاج کیا۔ ان مزدوروں نے ان کو ان کی آبائی ریاست بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے راجیو راہداری پر دھرنا دیا۔ راما گنڈم میں این ٹی پی سی تلنگانہ پروجیکٹ میں کام کرنے والے ان مزدوروں کا تعلق مغربی بنگال، اترپردیش، جھارکھنڈ، مدھیہ پردیش سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : آج کی صحافت ایک دھندہ، اور صحافی ٹھیکیدار... ظفر آغا
تلنگانہ میں کام کرہے ان مزدوروں نے ان کو ان کی آبائی ریاستوں کو بھیجنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہفتہ کو این ٹی پی سی پولیس اسٹیشن میں عرضی دی تھی۔ اس عرضی پر کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہ کرنے پر اتوار کی صبح ان مزدوروں کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن پہنچی اور اپنے مطالبہ کا اعادہ کیا۔
جب پولیس نے ان مزدوروں سے کہا کہ اس کے لئے وقت لگے گا تو ان مزدوروں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ تقریباً 400 مزدوروں نے راجیو راہداری پر دھرنا شروع کر دیا۔ اطلاع ملتے ہی راما گنڈم کے ایم ایل اے کے چندر وہاں پہنچے اور ان مزدوروں سے بات کرتے ہوئے ان کے جذبات کو سرد کرنے کی کوشش کی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اندرون دو دن ان کو ان کی آبائی ریاستوں کو بھیجنے کے انتظامات کیے جائیں گے جس کے بعد اس دھرنے کو ختم کر دیا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔