تمام اسکولس میں’نو بیگ ڈے‘شروع کرنے کا تلنگانہ حکومت کا منصوبہ

دسویں جماعت کے طلبہ کے بیگ کا وزن پانچ کلو سے زائد نہ ہونے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم بتایاجاتا ہے کہ بیشتر اسکولس ان اصولوں کی خلاف ورز ی کر رہے ہیں

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدرآباد : بچوں کے بستوں کے وزن میں کمی کے بعد تلنگانہ حکومت ،تمام اسکولس میں ’’نو بیگ ڈے‘‘شروع کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ڈائرکٹریٹ محکمہ اسکولی تعلیم کی جانب سے تجویز تیار کی جارہی ہے۔

سمجھا جاتا ہے کہ ہفتہ میں ایک دن یا مہینہ میں ایک دن ’’نو بیگ ڈے‘‘منایا جائے گا۔ اس دن اسکولس میں کم کلاسز اور اضافی نصاب کاکام زیادہ ہوگا۔ قبل ازیں حکومت نے کہا تھا کہ اول اور دوم جماعت کے طلبہ کے بیگ کا وزن 1.5کلو سے زائد نہیں ہوناچاہئے۔ حکومت نے جماعت سوم تا پانچویں کے طلبہ کے بیگ کا وزن تین کلو، چھٹویں اور ساتویں جماعتوں کے طلبہ کے بیگ کا وزن 4.5 کلو دسویں جماعت کے طلبہ کے بیگ کا وزن پانچ کلو سے زائد نہ ہونے کی ہدایت دی تھی۔ تاہم بتایاجاتا ہے کہ بیشتر اسکولس ان اصولوں کی خلاف ورز ی کر رہے ہیں ۔

ڈائرکٹر محکمہ اسکولی تعلیم جی کشن نے کہا کہ اگرچہ کہ اس خصوص میں رہنما خطوط جاری کئے گئے ہیں تاہم بیشتر طلبہ ہنوز تمام کتابیں لارہے ہیں۔ ڈائرکٹوریٹ اب ’’نو بیگ ڈے‘‘منانے کا منصوبہ تیار کر رہا ہے۔ کرناٹک میں پہلے ہی اس طرح کا دن منایاجارہا ہے۔ ہرماہ میں ایک مرتبہ نو بیگ ڈے منایاجاتا ہے۔

سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن نے تمام ملحقہ اسکولس کو ہدایت دی ہے کہ وہ او ل او ردوم جماعتوں کے طلبہ کو ہوم ورک نہ دیں اور ہر دن ان کو اسکول کے بستے لانے کی ضرورت نہ پڑے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔