تلنگانہ حکومت ایندھن پر ویٹ کم کرے: بی جے پی
سبھاش نے کہا کہ جب بی جے پی حکومت نے پہلی بار پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی تب تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) حکومت نے ویٹ میں کمی نہیں کی تھی۔
حیدرآباد: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے تلنگانہ حکومت سے پٹرول اور ڈیزل پر ویٹ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ تلنگانہ پردیش بی جے پی کے ترجمان این وی۔ سبھاش نے اتوار کے روز عام لوگوں کو راحت فراہم کرنے کے لیے دونوں فوزل فیول کی قیمتوں کو کم کرنے کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ریاست کے وزیر اعلیٰ کے۔ چندر شیکھر راؤ کو بھی پٹرول اور ڈیزل پر لگنے والے ویٹ میں کمی کرنی چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں : بس اللہ ہی بچائے کاشی اور متھرا مساجد… ظفر آغا
انہوں نے کہا کہ ملک گیر دورے پر نکلے راؤ اگر واقعی غریبوں کے خیر خواہ ہیں، تو انہیں لوگوں کو راحت دینے کے لئے فوری طور پر اپنی انتظامیہ کو ان دونوں فوزل فیولز پر ویٹ کم کرنے کی ہدایت دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب بی جے پی حکومت نے پہلی بار پٹرول اور ڈیزل پر اکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی تب تلنگانہ راشٹر سمیتی (ٹی آر ایس) حکومت نے ویٹ میں کمی نہیں کی تھی۔
این وی۔ سبھاش نے کہا کہ بی جے پی نے کبھی سیاسی سفر پر کے سی آر کے دورہ کی مخالفت نہیں کی۔ انہیں تلنگانہ کے عوام کو راحت دینے کے بارے میں سوچنا چاہئے اور ویٹ میں کمی کرکے ان کو راحت دینی چاہیے۔ کے سی آر جب بھی کبھی بدعنوانی کے الزامات اور اپنی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں، تو وہ ڈرامہ کرنے لگتے ہیں اور اپوزیشن لیڈروں سے ملنے قومی راجدھانی دہلی پہنچ جاتے ہیں۔
سبھاش نے کانگریس پارٹی کے اس تبصرہ کا حوالہ دیا، جس میں پارٹی نے اس کٹوتی کو بہت کم اور بہت دیر سے لیا گیا فیصلہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کو پہلے لوگوں کی بھلائی کے بارے میں سوچنا چاہیے اور صورت حال کے مطابق کام کرنا چاہیے۔ انہوں نے کانگریس پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس ہمیشہ مرکز کی بی جے پی حکومت کے ہر اچھے کام کی مخالفت کرتی ہے کیونکہ ایک پرانی کہاوت ہے ’’دیر ہے اندھیر نہیں‘‘۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔