کورونا کمانڈ کنٹرول سنٹر کے محاصرہ کی کوشش، تلنگانہ بی جے پی صدر گرفتار

تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے نے حکومت سے گزارش کی کہ وہ ریاست کو مرکز کی مدد پر وائٹ پیپر جاری کرے۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت کورونا کے معائنے کروانے میں ناکام رہی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

حیدر آباد: شہر حیدرآباد کے کوٹھی علاقہ میں واقع کورونا کمانڈ کنٹرول سنٹر کے محاصرہ کی کوشش پر تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے اوردیگر لیڈروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ بنڈی سنجے نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس کا علاج آروگیہ شری میں کیا جائے اور ریاست میں کورونا وائرس کی جانچ کی تعداد میں اضافہ کیا جائے۔ انہوں نے محکمہ صحت میں خالی ملازمتوں کو بھی پُر کرنے کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سنجے نے کہا کہ مطالبات کی تکمیل کے لئے ریاست گیر احتجاج کی اپیل کی گئی تھی۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں کی جا رہی جانچ کا موازنہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ اگرچہ ڈاکٹرس اپنی خدمات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں تاہم ان کے پاس ماسک اور پی پی ای کٹس کی کمی ہے۔ انہوں نے حکومت سے خواہش کی کہ وہ ریاست کو مرکز کی مدد پر وائٹ پیپر جاری کرے۔ بنڈی سنجے نے کہا کہ حکومت کورونا کے معائنے کروانے میں ناکام رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔