تیجسوی یادو 20 فروری سے شروع کریں گے ’جَن وشواس یاترا‘، 10 دنوں میں 32 اجلاسِ عام سے کریں گے خطاب

تیجسوی 20 فروری کو اپنی یاترا کا آغاز مظفر پور سے کریں گے، وہ اسی دن سیتامڑھی اور شیوہر پہنچیں گے جہاں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے، پھر 21 فروری کو موتیہاری، بتیا، گوپال گنج پہنچیں گے۔

<div class="paragraphs"><p>تیجسوی یادو، تصویر&nbsp;<a href="https://twitter.com/yadavtejashwi">@yadavtejashwi</a></p></div>

تیجسوی یادو، تصویر@yadavtejashwi

user

قومی آواز بیورو

بہار میں نتیش کمار کے ذریعہ بی جے پی کا دامن تھامنے کے بعد اب آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو سڑک پر اترنے کے لیے تیار ہیں۔ تیجسوی یادو نے ’جَن وشواس یاترا‘ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وہ 20 سے 29 فروری تک چلنے والی اس یاترا کے دوران ریاست کے مختلف علاقوں میں 32 اجلاسِ عام سے خطاب کریں گے۔

آر جے ڈی ترجمان چترنجن گگن نے جمعہ کے روز میڈیا کو بتایا کہ 20 فروری کو تیجسوی یادو اپنی یاترا کا آغاز مظفر پور سے کریں گے۔ وہ اسی دن سیتامڑھی اور شیوہر بھی پہنچیں گے جہاں جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ تیجسوی 21 فروری کو موتیہاری، بتیا اور گوپال گنج پہنچیں گے، اور پھر 22 فرور کو سیوان، چھپرہ اور آر جائیں گے۔


یاترا کے آخری دن یعنی 29 فروری کو تیجسوی یادو کٹیہار، بھاگلپور، بانکا اور جموئی پہنچیں گے اور پھر جلسۂ عام سے خطاب کریں گے۔ آر جے ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں حزب مخالف لیڈر تیجسوی یادو کی موجودگی میں پارٹی کے ریاستی صدر جگدانند سنگھ کی صدارت میں ہوئی ضلعی صدور و ضلعی انچارج کی میٹنگ میں ’جَن وشواس یاترا‘ کا فیصلہ لیا گیا تھا۔ اس یاترا میں ان کے ساتھ پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران کے ساتھ ہی مہاگٹھ بندھن کے دیگر لیڈران و کارکنان بھی شامل ہوں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔