ٹیم انڈیا کے پاس ہر کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے لائق گیندباز موجود ہیں: سہواگ

سہواگ نے کہا کہ ہندوستان کی بالنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو ان کی سرزمین میں 2 مرتبہ شکست دی اور ٹسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ حالانکہ ابھی ٹیم انڈیا نمبر 2 پر ہے۔

وریندر سہواگ، تصویر آئی اے این ایس
وریندر سہواگ، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

نئی دہلی: ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے بیچ ورلڈ ٹسٹ چیمپئن کا فائنل مقابلہ 18 سے 22 جون تک انگلیند کے ساوتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ وہاں کی کنڈیشنس کو نیوزی لینڈ کے لئے فائدہ مند بتایا جا رہا ہے۔ حالانکہ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ اس سے پوری طرح رضامند نہیں ہیں۔ سہواگ کا خیال ہے کہ چاہے سوئنگ یا اسپن ہندوستان کی ٹیم کے پاس ہر صورتحال سے نمٹنے کے لئے گیندباز موجود ہیں۔

سہواگ نے کہا کہ ہندوستان کی بالنگ لائن اپ کافی مضبوط ہے۔ ہندوستان نے آسٹریلیا کو ان کی سرزمین میں دو مرتبہ شکست دی ہے اور ٹسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ حالانکہ ابھی ٹیم انڈیا دوسرے نمبر پر موجود ہے۔ ہندوستان کے پاس کئی ایسے بہترین بلے باز ہیں جو کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتے ہیں۔ ٹسٹ میچ جیتنے کے لئے 20 وکٹوں کی ضرورت ہوتی ہے اور ٹیم انڈیا کے پاس ایسے گیند باز ہیں جو کسی بھی صورتحال میں 20 وکٹیں حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔


سہواگ نے کہا محمد شامی، جسپریت بمراہ، ایشانت شرما، روی چندرن اشون، رویندر جڈیجا جیسے گیندباز ہیں۔ ہندوستان کی بولنگ لائن اپ بہت متوازن ہے۔ اگر حالات سوئنگ اور سیم میں مدد ملے گی تو ہندوستان کے پاس اس کا فائدہ اٹھانے لائق تیز گیندباز موجود ہیں۔ وہیں اگر اسپن کو مدد ملے گی تو ہمارے پاس اشون اور جڈیجہ ہیں۔ ہندوستان کی بولنگ یونٹ نے مستقل طور پر عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہمارے گیندباز فائنل میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ ہمارے پاس اچھی بلے بازی آرڈر کے ساتھ بہترین ورلڈ کلاس گیندباز بھی ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔