تمیلسائی سندرراجن نے لیا پدوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کا حلف

کرن بیدی کو 16 فروری کو پدوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد تمیلسائی سندرراجن کو یہاں کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔

 تمیلسائی سندرراجن، تصویر یو این آئی
تمیلسائی سندرراجن، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

پدوچیری: تلنگانہ کی گورنر تمیلسائی سندرراجن نے جمعرات کے روز مرکز کے زیر کنٹرول پدوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کی حیثیت سے حلف لیا۔ مدراس ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سنجیو بنرجی نے یہاں راج نواس میں منعقد ایک سادہ تقریب میں لیفٹیننٹ گورنر تمیلسائی سندرراجن نے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ اس موقع پر چیف منسٹر وی نارائن سامی، اسمبلی اسپیکر شیواکولونتو، قائد حزب اختلاف این رنگاسامی، راجیہ سبھا ممبر گوکل کرشنن اور سینئر ایڈمنسٹریٹیو افسران موجود تھے۔

کرن بیدی کو 16 فروری کو پدوچیری کے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد تمیلسائی سندرراجن کو یہاں کا اضافی چارج سونپا گیا ہے۔ سندرراجن پدوچیری کی 26 ویں اور پانچویں خاتون لیفٹیننٹ گورنر ہیں۔ اس سے قبل خواتین لیفٹیننٹ گورنرز میں راجندر کماری باجپائی، چندراوتی، رجنی رائے اور کرن بیدی تھیں۔


یہاں قابل ذکر ہے کہ 29 مئی 2016 کو پدوچیری کی لیفٹیننٹ گورنر بنائی گئیں کرن بیدی اور پدوچیری حکومت کے درمیان طویل مدت سے ٹکراؤ چل رہا تھا اور کئی بار انھیں اس عہدہ سے ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا۔ بالآخر 16 فروری کو انھیں لیفٹیننٹ گورنر کے عہدہ سے سبکدوش کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔