تمل ناڈو، پولیس حراست میں موت کا معاملہ، فرینڈس آف پولیس پر عارضی پابندی

معاملے کی تفتیش کر رہی سی بی۔ سی آئی ڈی نے کہا ہے کہ حراست میں موت کے معاملے میں فرینڈس آف پولیس کے مبینہ کردار کی تفتیش کی جائے گی۔

سوشل میڈیا
سوشل میڈیا
user

یو این آئی

تمل ناڈو میں پولیس حراست میں باپ۔بیٹے کی موت کے معاملے میں پولیس کے مبینہ ملوث ہونے کی رپورٹس کے درمیان ڈائیریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) جے کے ترپاٹھی نے اتوار کو ریاست میں دو ماہ کے لیے فرینڈس آف پولیس پر پابندی عائد کر دی۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ توتوکُنی ضلع کے ستھناکُلم تھانے میں زیر حراست پی جے راج (60) اور ان کے بیٹے جے بینِکس (31) کی پولیس زیادتی کے سبب موت ہونے کے واقعہ کے تناظر میں ڈی جی پی نے تمام ضلع پولیس افسران کو آئندہ دو ماہ کے لیے فرینڈس آف پولیس پر پابندی لگائے کا حکم دیا ہے۔


مسٹر ترپاٹھی نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ پولیس افسر ڈیوٹی اور گشت کے لیے فرینڈس آف پولیس کو نظر انداز کریں اور کرونا وائرس کے سلسلے میں عوام کے درمیان بیداری پھیلانے جیسے سماجی کاموں کو ہی کرنا چاہیے۔

معاملے کی تفتیش کر رہی سی بی۔ سی آئی ڈی نے کہا ہے کہ حراست میں موت کے معاملے میں فرینڈس آف پولیس کے مبینہ کردار کی تفتیش کی جائے گی۔


دوسری جانب فرینڈس آف پولیس نے ان الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملے میں کوئی رضا کار ملوث ہے۔

فرینڈس آف پولیس کے ریاستی ایڈمنسٹریٹر جی لواُردوسوامی نے ایک بیان میں کہاہے کہ ستھناکُکلم معاملے میں فرینڈس آف پولیس کے رضاکاروں کی مبینہ کردار کے سلسلے میں میڈیا میں کچھ رپورٹس آئی ہیں۔


انہوں نے کہا،’ ہم ان افواہوں کو خارج کرتے ہیں۔ ہمارا ماننا ہے کہ مقامی پولیس تھانے کی جانب سے کورونا سے منسلک کاموں کے لیے رضاکاروں کی فہرست بنائی گئی تھی اور اس یں شامل افراد فریندس آف پولیس کے نہیں تھے‘۔انہوں نے کہا کہ قانون اپنا کام کرے گا اور سچ سامنے آ جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔