مرکزی حکومت کے خلاف تمل ناڈو پردیش کانگریس کی بیداری مہم 22 نومبر سے
کانگریس لیڈر ایس الگیری نے کہا کہ پارٹی کارکنان کو ملک کی جنگ آزادی کی طرزپر مہم چلانے کے لیے کہا گیا ہے، تاکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے تئیں لوگوں میں بیداری پھیلائی جا سکے۔
چنئی: تمل ناڈو پردیش کانگریس کمیٹی مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کے خلاف بیداری مہم شروع کرے گی۔ یہ مہم 22 نومبر سے ایک ہفتہ تک چلے گی۔ ریاستی کانگریس کے صدر کے ایس الگیری نے اپنے بیان میں کہا کہ پارٹی کارکنان کو ملک کی جنگ آزادی کی طرزپر مہم چلانے کے لئے کہا گیا ہے، تاکہ ضروری اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کے تئیں لوگوں میں بیداری پھیلائی جا سکے۔ انہوں نے بتایا کہ مرکز کے ذریعہ گزشتہ سات برسوں سے پٹرول اور ڈیزل پر لگائے جانے والے ٹیکسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس سے کل 23 لاکھ کروڑ روپے کاریونیوحاصل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
الگیری نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ’’بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں تقریباً 20 کروڑ لوگ بھکمری کا شکار ہیں۔ ہندوستان کو گلوبل ہنگر انڈیکس میں 116 ممالک کی فہرست میں 101 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔‘‘
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔