تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ اسٹالن کے بیٹے اُدے ندھی بنے نائب وزیر اعلیٰ، حلف برداری 29 ستمبر کو

تمل ناڈو کی ڈی ایم کے حکومت نے کابینہ میں کئی بڑے رد و بدل کیے ہیں، سینتھل بالاجی کی پھر سے ریاستی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>اُدے ندھی اسٹالن، تصویر&nbsp;<a href="https://x.com/PTTVOnlineNews">@PTTVOnlineNews</a></p></div>

اُدے ندھی اسٹالن، تصویر@PTTVOnlineNews

user

قومی آوازبیورو

تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کے بیٹے اُدے ندھی اسٹالن کو ریاست کا نائب وزیر اعلیٰ بنانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یعنی والد وزیر اعلیٰ کی کرسی پر اور بیٹا نائب وزیر اعلیٰ کی کرسی پر فائز ہوں گے۔ اس بڑے اعلان کے علاوہ بھی ریاست کی ڈی ایم کے حکومت نے کابینہ میں کئی دیگر بڑے رد و بدل کا فیصلہ کیا ہے۔ سینتھل بالاجی کی پھر سے ریاستی کابینہ میں واپسی ہوئی ہے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے حوالے سے میڈیا میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ گورنر ہاؤس سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن میں اُدے ندھی کے نائب وزیر اعلیٰ بنانے کے علاوہ کچھ دیگر فیصلوں کی بھی جانکاری دی گئی ہے۔ مثلاً وزیر اعلیٰ اسٹالن نے سینتھل بالاجی، ڈاکٹر گووی چیزیان، آر راجندرن اور ایس ایم ناصر کو وزارتی کونسل میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ گورنر نے ان سفارشات کو منظوری بھی دے دی ہے۔


موصولہ اطلاع کے مطابق نامزد وزراء کی حلف برداری کے لیے تاریخ اور وقت کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ اُدے ندھی اسٹالن بطور نائب وزیر اعلیٰ اور دیگر لیڈران وزارتی عہدہ کے لیے 29 ستمبر کی دوپہر 3.30 بجے چنئی واقع گورنر ہاؤس میں حلف لیں گے۔