تمل ناڈو ضمنی اسمبلی انتخابات: اے آئی اے ڈی ایم کے نے ڈی ایم کے سے دونوں سیٹیں چھینیں

تمل ناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی نے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ننگونیری اور وکراوندی سیٹ ڈی ایم کے سے چھین لی ہیں اور اب اسمبلی میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 125 ہوگئی ہے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

چنئی: تمل ناڈو میں حکمراں اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی نے اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں ننگونیری اور وکراوندی سیٹ ڈی ایم کے سے چھین لی ہیں اور اب اسمبلی میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد بڑھ کر 125 ہوگئی ہے۔ ان سیٹوں پر پیر کو پولنگ ہوئی تھی اور آج صبح ووٹوں کی گنتی شروع ہوتے ہی اے آئی اے ڈی ایم کے نے شروعات سے سبقت قائم رکھی اور وقت کے ساتھ یہ سبقت برقرار رہی۔

وکراوندی کے وی نارائنن نے اپنے اہم حریف کانگریس کے امیدوار روبی منوہرن کو 32ہزار ووٹوں سے شکست دی۔ وکراوندی اور ننگونیری سیٹوں پر اے آئی اے ڈی ایم کی جیت کے ساتھ ہی پارٹی کی سیٹوں کی تعداد بڑھ کر 125ہوگئی ہے اور ان اراکین میں اسمبلی اسپیکر بھی شامل ہیں۔ نما تمجھار کاچی امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔


اے آئی اے ڈی ایم کے سینئر لیڈروں نے اس جیت کو وزیراعلی ای کے پلانی سوامی کی قیادت والی حکومت کی جیت قرار دیا۔ اے آئی اے ڈی ایم کے کی جیت ڈی ایم کے لئے ایک بڑا جھٹکا سمجھا جارہا ہے کیونکہ ڈی ایم کے لیڈر مسلسل کہہ رہے تھے کہ ان ضمنی انتخابات کے نتائج مئی 2021میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ایک اہم عنصر ثابت ہوں گے۔

وزیراعلی اور اے آئی اے ڈی ایم کے کے جوائنٹ کوآرڈی نیٹر پلانی سوامی نے ضمنی انتخابات میں دونوں سیٹوں پر جیت کو تاریخی قرار دیا۔ پلانی سوامی نے اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ جیت پارٹی اور حکومت پر لوگوں کے اعتماد کو ظاہر کرتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔