کسانوں کے ساتھ بات چیت بے نتیجہ رہنے کی وجہ مودی حکومت کا ضدی رویہ: بھگونت مان

بھگونت نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے قانون کی وجہ سے زراعت اور کسان دونوں ہی خطرے میں ہیں، لہذا پی ایم مودی کو فوری طور پر ان قوانین کو واپس لینا چاہیے۔

بھگونت مان۔ تصویر آئی اے این ایس
بھگونت مان۔ تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

چندی گڑھ: عام آدمی پارٹی (آپ) کی پنجاب یونٹ نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے ضدی رویہ کی وجہ سے کسانوں کی تنظیموں سے میٹنگ بے نتیجہ رہی۔ پارٹی کے ریاستی صدر اور رکن پارلیمنٹ بھگونت مان نے آج یہاں ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کو بھاگنے کی بجائے کسان قائدین کا سامنا کرنا چاہیے۔ ایک طرف مودی نئے زرعی قوانین کو تاریخی قرار دے رہے ہیں اور دوسری طرف انہیں کاشتکاروں کا سامنا نہیں کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم کو ہٹ دھرمی والا رویہ چھوڑ کر کسانوں کی مشکلات کو سمجھنا چاہیے۔

بھگونت نے کہا کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے قانون کی وجہ سے زراعت اور کسان دونوں ہی خطرے میں ہیں، لہذا پی ایم مودی کو فوری طور پر ان قوانین کو واپس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے وجود کو برقرار رکھنے کے لئے، آج پنجاب سمیت لاکھوں کسان سخت سردی میں دہلی ہریانہ کی سرحدوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔