آئندہ سال مارچ سے ستمبر تک نظر نہیں آئے گا تاج محل کا سفید گنبد!

عالمی وراثت میں شامل تاج محل کے گنبد کی صفائی مڈ پیک ٹریٹمنٹ کے ذریعہ ہونے والی ہے جس میں دو یا تین دن نہیں بلکہ سات مہینے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

محبت کی نشانی تاج محل کا چمکتا سفید گنبد سیاحوں کی کشش کا ہمیشہ ہی مرکز رہا ہے۔ لیکن آئندہ مارچ سے ستمبر کے درمیان سنگ مرمر کے اس چمچماتے گنبد کو دیکھنے سے سیاح محروم رہنے والے ہیں۔ بیرون ملک کے جو سیاح تاج محل دیکھنے ہندوستان آئیں گے انھیں بھی مایوسی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ان 7 ماہ کے درمیان گنبد کے اوپر ایک خاص طرح کی مٹی کا لیپ چڑھا رہے گا۔

آئندہ سال مارچ سے ستمبر تک نظر نہیں آئے گا تاج محل کا سفید گنبد!

موصولہ اطلاعات کے مطابق عالمی وراثت میں شامل تاج محل کے گنبد کی صفائی ہونے والی ہے جس میں دو تین دن نہیں بلکہ سات مہینے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ دراصل سنگ مرمر سے تعمیر سفید گنبد کے پیلا ہونے کی خبریں سامنے آتی رہی ہیں اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس گنبد کی صفائی کی جائے تاکہ اس عالمی وراثت کی اہمیت و کشش برقرار رہے۔ میڈیا ذرائع میں آ رہی خبروں میں بتایا جا رہا ہے کہ اے ایس آئی مڈ پیک (مٹی لیپ چڑھانے) کا کام فروری 2020 کے آخر میں شروع کر سکتی ہے جس کے ستمبر 2020 تک چلنے کا امکان ہے۔

آئندہ سال مارچ سے ستمبر تک نظر نہیں آئے گا تاج محل کا سفید گنبد!

اے ایس آئی سے منسلک لوگوں کا کہنا ہے کہ مڈ پیک کے کام کے دوران سیاحوں کی آمد و رفت میں کوئی رخنہ پیدا نہیں ہوگا، ہاں یہ بات الگ ہے کہ وہ تاج محل کے گنبد کے ساتھ والی اچھی تصویریں نہیں لے پائیں گے کیونکہ گنبد کے چاروں طرف لوہے کا باڑ لگا ہوگا۔ یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ مڈ پیک ٹریٹمنٹ کے اس عمل میں کم و بیش 30 لاکھ روپے تک کا خرچ آ سکتا ہے۔

آئندہ سال مارچ سے ستمبر تک نظر نہیں آئے گا تاج محل کا سفید گنبد!

قابل غور ہے کہ اے ایس آئی کی جانب سے تاج محل میں لگے سفید پتھروں کو چمکانے کے لیے مڈ پیک ٹریٹمنٹ کیا جاتا ہے، لیکن ایسا پہلی مرتبہ ہے جب اس ٹریٹمنٹ کا استعمال تاج محل کے گنبد کی صفائی کے لیے کیا جا رہا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ تاج محل کے گنبد کی صفائی تقریباً 75 سال بعد ہو رہی ہے۔ تاج محل کے قریب تاج گنج میں رہنے والے ڈاکٹر سید اختیار جعفری کا کہنا ہے کہ "ہم نے اپنے بزرگوں سے سنا تھا کہ پہلے بھی دوسرے طریقوں سے تاج محل کی صفائی ہوتی رہی ہے۔ اگر تاج محل کے گنبد کی بات کریں تو آج سے تقریباً 75 سال پہلے گنبد کی پاڑ بندی (لوہے کا جال) لگا کر اس کی صفائی اور ریپیرنگ ہوئی تھی۔ اس وقت بھی کئی دن تک گنبد ڈھکا ہوا تھا۔"

آئندہ سال مارچ سے ستمبر تک نظر نہیں آئے گا تاج محل کا سفید گنبد!

بہر حال، مڈپیک ٹریٹمنٹ ایک خاص طریقہ ہے جس کے ذریعہ سنگ مرمر پر جمے پیلے پن کو صاف کیا جاتا ہے۔ اے ایس آئی انڈیا کی کیمیکل برانچ یہ ٹریٹمنٹ کرتی ہے۔ ٹریٹمنٹ کے دوران ملتانی مٹی کا گھول پتھروں پر لگا دیا جاتا ہے۔ اس کے بعد لیپ لگا کر اسے کچھ دن کے لیے چھوڑ دیا جاتا ہے۔ پھر کچھ دوسری چیزوں سے اس لیپ کو دھو دیا جاتا ہے۔ لیپ کو لگانا اور پھر اسے دھونے میں کچھ دن کا وقت لگتا ہے، اس لیے تاج محل کے پورے گنبد میں بیٹھے پیلے پن کو دور کرنے میں 7 مہینے تک کا وقت لگ سکتا ہے۔ گنبد کو چھوڑ کر تاج محل کے باقی حصوں میں صفائی کا یہ عمل مکمل ہو چکا ہے۔ گویا کہ اگر آپ چمکتے دمکتے تاج محل کو دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بہتر یہی ہے کہ ستمبر 2020 کے بعد آگرہ کا سفر کریں۔

آئندہ سال مارچ سے ستمبر تک نظر نہیں آئے گا تاج محل کا سفید گنبد!

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔