تبلیغی جماعت: دہلی کی عدالت سے 122 ملائشیائی شہریوں کی درخواست ضمانت منظور

ملائشیا کے ان تمام 122 شہریوں پر وبائی امراض قانون کی دفعہ 3، آفات انتظامی قانون کی دفعہ 51 و 58 اور تعزرات ہند کی دفعہ 188، 269، 270، 271 اور 120 بی کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آواز بیورو

دہلی کی ساکیت کورٹ تبلیغی جماعت سے وابستہ 122 ملائشیائی شہریوں کی درخواست ضمانت منظور کر لی ہے۔ ’لائیو لا ڈاٹ اِن‘ کی رپورٹ کے مطابق ان تمام 122 افراد پر تبلیغی جماعت کے اجتماع میں شامل ہو کر ویزا کی شرائط اور حکومت کے ان ضوابط کی خلاف ورزی کا الزام ہے، جو حکومت نے کووڈ-19 کے پیش نظر نافذ کیے تھے۔

چیف میٹروپالیٹن مجسٹریٹ (سی ایم ایم) گرموہنا کور نے ملائشیا کے تمام شہریوں کی درخواست ضمانت 10-10 ہزار کے مچلکہ پر منظور کرتے ہوئے، بات چیت کے ذریعے معاملہ کا تصفیہ کرنے کے مقصد سے ان کی ’پلی بارگیننگ‘ کی درخواست کو سی ایم ایم سدھارتھ ملک کے ہاں سماعت کے لئے بھیج دیا۔


ملائشیا کے ان تمام 122 شہریوں پر وبائی امراض قانون کی دفعہ 3، آفات انتظامی قانون کی دفعہ 51 و 58 اور تعزرات ہند کی دفعہ 188، 269، 270، 271 اور 120 بی کے تحت الزامات عائد کیے گئے تھے۔ نیز، تفتیش کے دوران غیر ملکیوں سے متعلق قانون کی دفعہ 14 بی اور تعزرات ہند کی دفعہ 304، 308 اور 336 کو بھی فرد میں شامل کر دیا گیا تھا۔

گزشتہ سماعت کے دوران عدالت نے فرد جرم کا مشاہدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی شہریوں پر جو الزامات عائد کیے گئے ہیں ان کی بنا پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے کی گئی سماعت کے دوران عدالت نے مشاہدہ کرتے ہوئے کہا تھا، ’’موجودہ ایف آئی آر کی بنا پر تفتیش کار کی جانب سے تاحال ملک بھر میں ملزمان کی شہریت کو مد نظر رکھتے ہوئے 48 فرد جرم اور 11 اضافی فرد جرم دائر کی جا چکی ہیں۔ نیز، دہلی ہائی کورٹ کے یکم جولائی 2020 کو کیے گئے فیصلے میں جو رہنما ہدایات جاری کی گئی ہیں ان کے مطابق ہی ملزمان کے خلاف سمن جاری کیے جانے چاہییں۔ یہ تمام غیر ملی شہری اپنی مرضی کے مقام پر اور اپنے خرچ پر قیام کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔