یوپی: واشنگ پاؤڈر اور ریفائنڈ آئل سے ’دودھ‘ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش، مالک گرفتار

اتر پردیش پولیس نے بدایوں ضلع کے موساجھاگ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک مصنوعی دودھ (سنتھیٹک ملک) بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور 100 لیٹر سے زیادہ مصنوعی دودھ برآمد کیا ہے

گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
گرفتار، علامتی تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آواز بیورو

بدایوں: اتر پردیش پولیس نے بدایوں ضلع کے موساجھاگ علاقے کے ایک گاؤں میں ایک مصنوعی دودھ (سنتھیٹک ملک) بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش کیا ہے اور 100 لیٹر سے زیادہ مصنوعی دودھ برآمد کیا ہے۔ اس دودھ کو واشنگ پاؤڈر، ریفائنڈ آئل وغیرہ استعمال کر کے تیار کیا گیا ہے۔

پولیس نے کہا کہ فیکٹری کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف فوڈ سیفٹی آفیسر (ایف ایس او) کی شکایت پر آئی پی سی کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ فیکٹری ایک گھر کے اندر چل رہی تھی اور اس کا مالک ملحقہ علاقوں میں کئی دکانوں کو دودھ سپلائی کر رہا تھا۔ ادھر فوڈ سیفٹی ٹیم نے علاقے کی مختلف دکانوں سے نمونے بھی اکٹھے کر کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔


ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ (ایس پی) (رورل) اے کے سریواستو نے کہا، "ہم نے فوڈ سیکورٹی ٹیم کے ساتھ چھاپہ مارا اور موساجھاگ علاقے میں ایک فیکٹری سے 100 لیٹر سے زیادہ مصنوعی دودھ برآمد کیا۔ اس معاملے میں فیکٹری کے مالک منگو کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔