بڑی خبر: پاکستان پہنچ کر سدھو نے کہا ’امن کا پیغام لے کر آیا ہوں‘
عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے پہنچے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ میں یہاں امن و محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں، اپنے دوست کے لیے آیا ہوں۔
عمران کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے سدھو پاکستان پہنچے
ہندوستان کے سابق کرکٹر اور سیاستداں نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ چکے ہیں۔ وہ پاکستان عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں۔ پاکستانی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ”میں یہاں محبت کا پیغام لے کر آیا ہوں۔ اپنے دوست عمران خان کی دعوت پر آیا ہوں۔ کچھ کام سرکاروں کے ہوتے ہیں جو سیاسی ہوتے ہیں، میں ان میں دخل اندازی کرنے نہیں آیا۔“
نوجوت سنگھ سدھو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کی جدوجہد اور ان کی کامیابی کی تعریف بھی کی اور امید ظاہر کی کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر کھرے اتریں گے۔
بی جے پی دفتر پر سوامی اگنیویش کی پٹائی
سماجی کارکن سوامی اگنیویش پر دہلی میں ایک مرتبہ پھر حملہ کر دیا گیا۔ حملہ اس وقت ہوا جب وہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بی جے پی کے صدر دفتر پر پہنچے تھے۔ بتایا جا رہا ہے کہ بی جے پی کارکنان نے ان پر حملہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جھارکھنڈ میں کچھ ہندووادیوں نے سوامی اگنیویش کی پٹائی کر دی تھی۔
بی جے پی کے دفتر پر سوامی اگنیویش کی پٹائی کا ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بی جے پی کارکنان سوامی اگنیویش کو سڑک پر دوڑا رہے ہیں۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔