پنجاب پولیس کے معطل اے آئی جی نے آئی آر ایس داماد کو کیا قتل، عدالت کے احاطے میں ماری گولی

پنجاب پولیس کے معطل اے آئی جی نے زمین کے تنازع پر اپنے داماد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعے کے وقت دونوں فریقین سماعت کے لیے عدالت میں آئے تھے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا

<div class="paragraphs"><p>ایس ایس پی چنڈی گڑھ کنور دیپ کور / ویڈیو گریب</p></div>

ایس ایس پی چنڈی گڑھ کنور دیپ کور / ویڈیو گریب

user

قومی آوازبیورو

چنڈی گڑھ: چنڈی گڑھ ڈسٹرکٹ کورٹ میں ہفتہ کو ایک سنسنی خیز واقعہ میں پنجاب پولیس کے معطل اے آئی جی نے اپنے داماد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق معطل شدہ اے آئی جی مالوندر ایس سدھو نے زمین کے تنازعہ کی وجہ سے اپنے داماد کی جان لی۔ واقعے کے وقت دونوں فریقین سماعت کے لیے عدالت میں آئے تھے۔ جس کے بعد پولیس نے ملزم سدھو کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اور مزید کارروائی شروع کر دی۔ متوفی ایک آئی آر ایس افسر تھا اور دونوں فریقوں میں موہالی میں زمین کا تنازع چل رہا تھا، جو عدالت میں زیر سماعت ہے۔

جانکاری دیتے ہوئے چنڈی گڑھ کی ایس ایس پی کنور دیپ کور نے کہا، ’’ہمیں آج دوپہر دو بجے کے قریب ڈسٹرکٹ کورٹ کے ثالثی مرکز میں فائرنگ کی اطلاع ملی۔ پولیس موقع پر پہنچی تو پتہ چلا کہ متاثرہ کا نام ہرپریت سنگھ ہے اور اسے زخمی حالت میں اسپتال لے لیا گیا ہے۔ لیکن وہاں اس کی موت ہو گئی۔ مبینہ ملزم کو موقع پر ہی پکڑ لیا گیا اور پولیس حراست میں لے لیا گیا۔ اس کے پاس سے ایک ہتھیار بھی برآمد کیا گیا ہے۔‘‘


ایس ایس پی نے بتایا کہ مبینہ ملزم مالویندر سنگھ پنجاب پولیس کا ریٹائرڈ اے آئی جی ہے۔ ایف ایس ایل ٹیم کو طلب کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین سے بھی بات کی جا رہی ہے۔ اس بات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ مبینہ ملزم کس گیٹ سے عدالت میں داخل ہوا۔ ہم نے اس کے پاس سے ایک .32 بور پستول برآمد کیا ہے اور 4 گولیوں کے خول اور 3 غیر استعمال شدہ گولیاں برآمد کی ہیں۔ دونوں خاندانوں کے درمیان طلاق کی کارروائی چل رہی تھی اور آج ثالثی مرکز میں چوتھی ملاقات تھی۔ مزید تفتیش جاری ہے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔