ضلع سانبہ میں ایک بار پھر نظر آیا مشتبہ ڈرونز

ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضا میں سرخ روشنی والی کچھ چیزوں کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا وہ غالباً ڈرونز تھے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

سری نگر: جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں ایک بار پھر فضا میں ڈرونز جیسی کوئی شئی گردش کرتے ہوئے نظر آنے کے بعد سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے پیر کے روز بتایا کہ ضلع سانبہ کے بڑی برہمن پولیس اسٹیشن کے اطراف میں چار مشتبہ ڈرونز کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ان پر فائرنگ نہیں کی تاہم 92 انفنٹری بریگیڈ میں تعینات فوجی جوانوں کو اس کے متعلق مطلع کیا گیا۔

دریں اثنا ایس ایس پی سانبہ راجیش شرما نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضا میں سرخ روشنی والی کچھ چیزوں کو گردش کرتے ہوئے دیکھا گیا وہ غالباً ڈرونز تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ بتادیں کہ ضلع سانبہ میں محض تین روز قبل ہی تین مختلف مقامات پر ایک بار پھر فضا میں کوئی اڑنے والی شئی غالباً ڈرونز گردش کرتے ہوئے دیکھے گئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔