مسلم ممالک کے اجلاس میں ہندوستان کی شرکت، ناراض پاکستان کا بائیکاٹ

پہلی مرتبہ کوئی ہندوستانی وزیر خارجہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کر رہا ہے، اس سے ناراض پاکستان نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اس اجلاس میں نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/MEAIndia">@MEAIndia</a>
تصویر / @MEAIndia
user

قومی آواز بیورو

ابو ظہبی: وزیر خارجہ سشما سوراج اسلامک تعاون تنظیم (او آئی سی) ممالک کے وزراء خارجہ کی کانفرنس میں شرکت کے لئے جمعرات کی شب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچیں۔ اس سے خفا پاکستان نے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ کے بعد عالمی سطح پر الگ تھلگ پڑے پاکستان نے اس کانفرنس میں شامل نہیں ہونے کا اعلان کیا ہے۔ اس نے او آئی سی کو دھمکی دی تھی کہ اگر ہندوستان کو مدعو کیا جائے گا تو وہ اس کانفرنس کا بائیکاٹ کرے گا۔ او آئی سی کے بانی ممالک میں سے ایک پاکستان کی دھمکی کا کوئی اثر نہیں ہوا اور ہندوستان کو بطور’مہمان خصوصی‘ اس کانفرنس میں شرکت کر رہا ہے۔ پاکستان نے احتجاجاً خود کو اس کانفرنس سے الگ رکھا ہے۔

پاکستانی پارلیمان کے مشترکہ اجلاس سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی کے جنرل سکریٹری سے درخواست کی گئی تھی کہ سشما سوراج کو بھیجے گئے دعوت نامہ کو واپس لے لیا جائے لیکن درخواست قبول نہیں کی گئی لہذا وہ او آئی سے کے اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/MEAIndia">@MEAIndia</a>
تصویر / @MEAIndia

ہندوستان کو ایسے موقع پر یہ فورم ملا ہے جب وہ پلوامہ حملہ کے بعد دہشت گردی کے مسئلے کو لے کر پاکستان کو عالمی سطح پر الگ تھلگ کرنے کی مہم میں مصروف ہے۔ پاکستان کی دہشت گرد انہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے ثبوت کے ساتھ ہندوستان کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے کا امکان ہے۔

مسلم ممالک کے اجلاس میں ہندوستان کی شرکت، ناراض پاکستان کا بائیکاٹ

یہ پہلا موقع ہے جب 17 ممالک کے متاثر کن گروپ او آئی سی کی کانفرنس میں ہندوستان بطور مہمان خصوصی شرکت کر رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سشما سوراج اس کانفرنس میں حصہ لینے والی پہلی ہندوستانی وزیر خارجہ ہوں گی۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان رويش کمار نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی ہے۔

تصویر / <a href="https://twitter.com/MEAIndia">@MEAIndia</a>
تصویر / @MEAIndia

انہوں نے کہا کہ سشما سوراج او آئی سی کے 46 ویں سیشن کے دو روزہ کانفرنس کے ابتدائی سیشن میں بطور’مہمان خصوصی‘ شامل ہوں گی۔انہوں نے ہوائی اڈے پر سشما سواراج کا استقبال کئے جانے کی تصویر بھی پوسٹ کی۔ یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زیدالنهيان نے ہوائی اڈے پر ہندوستانی وزیر خارجہ کا زوردار خیر مقدم کیا۔

اس سے قبل محکمہ خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ یہ دعوت یو اے ای کے ساتھ ہندوستان کے تعلقات میں سنگ میل کی طرح ہے۔ اس سے ملک میں 18.5 کروڑ مسلم آبادی کی شناخت اور کثیر النوع ثقافت میں ان کی شراکت کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا میں ہندوستان کی شراکت کی شناخت ہے۔ ہندوستان اس دعوت کو خوشی سے قبول کرتا ہے اور یو اے ای کی قیادت کا شکریہ ادا کرتاہے۔ ذرائع نے کہا تھا ’’پہلا موقع ہے جب اسلامی ممالک کے اس گروپ نے ہندوستان کو اپنے اجلاس میں ’مشاہد‘ کے طور پر مدعو کیا ہے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 01 Mar 2019, 2:09 PM