سوشانت کو انصاف دلانے کے لئے بہار حکومت کسی بھی حد تک جائے گی: سشیل مودی
اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ طورسے خودکشی نے کروڑوں بہار کے رہنے والوں کو حیرت زدہ اور دکھی کردیا ہے۔
بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے سپراسٹار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں مہاراشٹر کی ادھو ٹھاکرے حکومت پر کانگریس اور بالی ووڈ مافیا کے دباؤ میں ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ سوشانت کو انصاف دلانے کے لئے بہار حکومت کسی بھی حد تک جائے گی۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر مسٹر سشیل مودی نے سنیچر کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ ’’ادھوٹھاکرے کانگریس اور بالی ووڈ مافیا کے دباؤ میں ہیں اس لئے سوشانت معاملے میں ذمہ دار سبھی عناصر کو بچانے کی کوششوں میں ہیں۔ بہار حکومت نے نہ صرف جانچ کا حکم دیا ہے بلکہ سپریم کورٹ میں کوویٹ داخل کرکے اپیل کی ہے کہ اداکارہ ریا چکرورتی کی عذرداری پر سماعت کرتے وقت بہار کی بات بھی سنی جائے۔‘
بہار کے نائب وزیراعلی سشیل کمار مودی نے کہا کہ بہار حکومت سوشانت کو انصاف دلانے کے لئے کسی بھی حد تک جائے گی۔
نائب وزیراعلی نے کہا کہ ابھرتے ہوئے اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ طورسے خودکشی نے کروڑوں بہار کے رہنے والوں کو حیرت زدہ اور دکھی کردیا ہے۔ اس لئے تقریبا سبھی پارٹیاں چاہتی ہیں کہ معاملے کی جانچ مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) سے کرائی جائے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 02 Aug 2020, 8:11 AM