سوشانت کی بہن کا ریا چکرورتی پر زبردست حملہ، 'ڈرگس لنک' والا چیٹ منظر عام پر

شویتا سنگھ کیرتی نے 'این آئی ایف ڈبلیو' نامی ایک وہاٹس ایپ گروپ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا ہے۔ اس گروپ کے اراکین میں آیوش ایس ایس آر، سدھارتھ پٹھانی ایس ایس آر اور ریا کا بھی نام شامل ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

آنجہانی بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی بہن شویتا سنگھ کیرتی نے گزشتہ سال کے کئی وہاٹس ایپ چیٹ کا اسکرین شاٹ اپنے غیر سرٹیفائیڈ ٹوئٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے۔ ان میں اداکارہ ریا چکرورتی اور ان کے بھائی شووک کسی کو ڈوبی لینے کے لیے آرڈر دے رہے ہیں۔ اس ڈوبی ڈرگ کو گوگل کینیبس سگریٹ کی شکل میں ڈیفائن کرتا ہے۔ وہیں ایک الگ چیٹ میں سیموئل مرانڈا نے بلو بیری کُش کی تصویریں بھیجی ہیں۔ ایک دیگر چیٹ میں سدھارتھ پٹھانی نے تصدیق کی ہے کہ سوشانت کو ڈوبس ملا ہے یا نہیں۔

شویتا نے ٹوئٹر کے ذریعہ 'این آئی ایف ڈبلیو' نامی ایک وہاٹس ایپ گروپ کے اسکرین شاٹ کو شیئر کیا۔ اس گروپ کے اراکین میں آیوش ایس ایس آر، آنندی ایس ایس آر، سدھارتھ پٹھانی ایس ایس آر، ریا سمیت کئی دیگر نام شامل ہیں۔ حالانکہ ان چیٹ میں شامل بیشتر لوگوں کو ان کے نام سے پہچانا جا سکتا ہے، لیکن اس موبائل کا مالک کون ہے، یہ ابھی تک راز ہے۔ 30 جولائی 2019 کے اسکرین شاٹ میں سوشانت کی گرل فرینڈ ریا نے لکھا ہے "ڈوبی کی ضرورت ہے۔" جس موبائل کے یہ اسکرین شاٹ ہیں، اس کے مالک کی جانب سے اس میسیج کا ریپلائی آتا ہے کہ "لے رہا ہوں۔"


ریا کے میسیج پر آیوش ایس ایس آر لکھتے ہیں "رولنگ۔" اس کے بعد سدھارتھ پٹھانی ایس ایس آر تبصرہ کرتے ہیں "مرانڈا یہاں ہے۔" پھر موبائل کا مالک جواب دیتا ہے "واٹر اسٹونس کی بکنگ اس دن کے لیے رد ہو گئی ہے۔" کچھ اور بات چیت کے بعد ریا نے کہا "کیا ہمارے پاس ایک ڈوبی ہے؟" اس پر موبائل کا مالک جواب دیتا ہے "چیکنگ کر رہا ہوں۔ رولنگ کر رہا ہوں اور اسے لینے کی کوشش کر رہا ہوں۔" شویتا کے ذریعہ شیئر کیے گئے اسکرین شاٹ میں 27 اگست 2019 کی ایک چیٹ میں سیموئل مرانڈا نے موبائل کے مالک کو لکھا ہے "اے کے 47 اور بلو بیری کُش۔" ساتھ ہی اس نے تصویریں بھی شیئر کی ہیں۔

شویتا نے ان اسکرین شاٹ کو کیپشن دیا ہے "یہ کیا چل رہا تھا؟" ساتھ ہی انھوں نے قصورواروں کو گرفتار کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ شویتا نے کچھ اور اسکرین شاٹ شیئر کیے ہیں جن میں موبائل مالک کو کہا گیا ہے کہ ہمیشہ جاتے وقت اپنے ساتھ ڈوبی ضرور رکھ لیں۔ ٹیم ایس ایس آر نام کے ایک الگ گروپ میں سدھارتھ پٹھانی ایس ایس آر نے پوچھا ہے کہ کیا ایس ایس آر نے ڈوبی لے لی ہے۔ اس کے علاوہ ریا کے بھائی شووک نے موبائل مالک کو لکھا ہے کہ "جلدی پہنچو اور آیوش کو ڈوبی لینے کے لیے بھی کہو۔" ان اسکرین شاٹ کو لے کر شویتا نے پوچھا ہے کہ "اس سے ہم کیا نتیجہ نکالیں۔" شویتا کے ان ٹوئٹس کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے سوشال کی سابقہ گرل فرینڈ انکیتا لوکھنڈے نے 'شاکنگ' بتایا ہے۔


ایک دیگر ٹوئٹ میں شویتا نے ریا پر میڈیا کے سامنے جھوٹ بولنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انھوں نے نیوز چینل کو انٹرویو دیتی ریا چکرورتی کا ایک کلپ شیئر کیا اور لکھا "آپ اس بات سے فکر مند ہیں کہ آپ اپنی 17 ہزار کی ای ایم آئی کیسے چکائیں گی، برائے کرم مجھے بتائیں کہ اس کیس کے لیے آپ ہندوستان کے سب سے مہنگے وکیل کو کیسے فیس دے پا رہی ہیں؟"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 29 Aug 2020, 6:40 PM