سوشانت کی موت کے بعد 3 مرتبہ بدلا گیا ان کی کمپنی کا آئی پی ایڈریس

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ کیس میں ہر دن نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ ایک طرف جانچ سی بی آئی کے سپرد کر دی گئی ہے اور دوسری طرف ای ڈی بھی منی لانڈرنگ کے زاویہ سے جانچ کر رہا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

سوشانت سنگھ کی موت معاملہ پر ہو رہی جانچ سے ہر روز نئے انکشافات ہو رہے ہیں۔ یہ معاملہ اب سی بی آئی کے سپرد کر دیا گیا ہے، لیکن انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی منی لانڈرنگ کے زاویہ سے جانچ کر رہا ہے۔ ان سب کے درمیان ایک رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشانت کی ایک کمپنی کا آئی پی ایڈریس ایک سال میں 18 مرتبہ بدلا گیا تھا اور ان کی موت کے بعد 3 مرتبہ آئی پی ایڈریس تبدیل کیا گیا۔ حالانکہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا ہے کہ آخر آئی پی ایڈریس میں بار بار یہ تبدیلی کیوں کی گئی۔

ہندی نیوز چینل 'انڈیا ٹی وی' کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سوشانت کی کمپنی کا آئی پی ایڈریس آخری بار 7 اگست کو بدلا گیا تھا۔ یہی وہ دن تھا جب پہلی بار ریا ای ڈی کی پوچھ تاچھ میں شامل ہوئی تھیں۔ ای ڈی اس کی وجہ پتہ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔


رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ سوشانت نے اپنی 4 کمپنیوں میں سے 2 کا پیٹنٹ کرایا تھا۔ ان میں سے ایک کمپنی 'ویویڈریج ریلٹی ایکس پرائیویٹ لمیٹڈ' کے ڈائریکٹر ریا اور شووِک تھے۔ سوشانت نے اسٹارٹ اَپ کے تحت اس کمپنی کو ستمبر 2019 میں رجسٹرڈ کروایا تھا۔ یہ ایک آرٹیفیشیل انٹلیجنس پر مبنی گیمنگ کمپنی تھی، جس کے پیٹنٹ کے لیگل رائٹس ریا، شووِک اور سوشانت کے پاس ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ اگر اس پیٹنٹ کو فروخت کیا جائے تو کروڑوں کی کمائی ہو سکتی ہے۔ رپورٹ میں ایک اور حیران کرنے والی بات سامنے آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوشانت نے اس کمپنی کو شروع کیا تھا، لیکن اس پر مالکانہ حق اور دستخط شووِک چکرورتی کے چلتے تھے۔ اس وجہ سے بھی پورا معاملہ مشتبہ بتایا جا رہا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 10 Aug 2020, 7:25 PM