ممبئی: این سی بی نے بڑے ڈرگس نیٹورک کا کیا انکشاف، 2.50 کروڑ روپے کی ’ملانا کریم‘ ضبط

نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے ممبئی میں تقریباً 2.50 کروڑ روپے کی ’ملانا کریم‘ (گانجے کی ایک شفاف شکل) ضبط کیا ہے۔ بدھ کے روز سرکاری ذرائع نے اس سلسلے میں جانکاری دی۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

روی پرکاش

نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ممبئی میں تقریباً 2.50 کروڑ روپے کی ملانا کریم ہیش (گانجے کی ایک شفاف شکل) ضبط کیا ہے۔ اس سلسلے میں سرکاری ذرائع نے بدھ کے روز میڈیا کو جانکاری دی۔ یہ چھاپہ ماری بدھ کی ہی صبح کی گئی اور ملانہ کریم کے ایک سپلایر ریگیل مہاکال کو پہلے ہی حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔

این سی بی کے ذریعہ ڈرگس کو لے کی جا رہی جانچ کے دوران مہاکال کا نام سامنے آیا تھا۔ بعد ازاں اندھیری-پچھم علاقوں میں منگل کی دیر رات یعنی بدھ کی علی الصبح چھاپہ ماری کی گئی۔ اس نئی چھاپہ ماری کو 14 جون کو بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سامنے آئے بالی ووڈ-ڈرگ مافیہ اینگل کی جانچ سے جوڑا جا رہا ہے۔ اس کی جانچ کے دوران 25 سے زائد لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے اور اس میں 50 سے زائد لوگ شامل ہیں۔ ان میں بالی ووڈ ہستیوں، اداکاروں، اداکاراؤں، کچھ غیر ملکی افراد، ڈرگ سپلایرس اور پیڈلرس وغیرہ شامل ہیں۔


این سی بی کے راڈار پر آئے لوگوں میں ریا چکرورتی، اس کا بھائی شووک چکرورتی، ارجن رام پال، بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا شامل ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ ملانا کریم ہیش کی قیمت مقامی بازار میں 4 ہزار فی 10 گرام سے شروع ہوتی ہے، لیکن عالمی بازاروں میں اس کی قیمت بہت زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ جون میں سوشانت سنگھ راجپوت کی لاش ان کے اپارٹمنٹ میں ملی تھی، جسے ممبئی پولس نے پہلی جانچ میں خودکشی قرار دیا تھا۔ حالانکہ بعد میں سوشانت کی فیملی نے ان کی پارٹنر ریا چکرورتی پر معاشی دھوکہ دہی اور خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام لگاتے ہوئے کیس درج کرایا تھا۔ معاملہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور سی بی آئی جیسی بڑی ایجنسیوں تک پہنچا، جہاں جانچ میں ڈرگس کا لنک نکلنے پر این سی بی جانچ میں شامل ہوئی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔