مودی حکومت کسانوں کی خودکشی سے متعلق سچائی چھپا رہی، سرجے والا نے اعداد و شمار کے ذریعہ وزیر زراعت کو دیا جواب

مرکزی حکومت نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ گزشتہ سال کسانوں کی خودکشی کے معاملوں میں کمی آئی ہے، اس پر کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سرجے والا نے اعداد و شمار سامنے رکھ کر کہا کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔

سرجے والا اور تومر، تصویر یو این آئی
سرجے والا اور تومر، تصویر یو این آئی
user

قومی آواز بیورو

کسانوں کی خودکشی کے معاملے میں کانگریس جنرل سکریٹری رندیپ سنگھ سرجے والا نے مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انھوں نے وزیر زراعت کے اس بیان کو جھوٹا بتایا ہے جس میں انھوں نے کہا تھا کہ 2020 میں کسانوں کی خودکشی کے معاملوں میں کمی آئی ہے اور گزشتہ سال کے مقابلے ان کی تعداد 5579 رہی ہے۔

اس تعلق سے سینئر کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’تومر صاحب، ناکامی چھپانے کے لیے اتنا بڑا جھوٹ! سچائی- 2020 میں 10677 کسانوں نے خودکشی کی۔ 4090 کسان وہ جن کے خود کے کھیت ہیں، 639 کسان جو ٹھیکے پر زمین لے کر زراعت کرتے تھے، 5097 وہ کسان جو دوسروں کے کھیتوں میں کام کرتے تھے۔ گزشتہ 7 سالوں میں 78303 کسان خودکشی کر چکے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔