ملک میں نہ نفرت  چلے گی اور نہ تقسیم : سرجے والا  کا بی جےپی پر حملہ

ملک ایسے نہیں چلے گا، یہ ملک روزگار پر چلے گا، جب گیس سلنڈر 400 روپے کا ہو گا تو ملک چلے گا، جب دال 60 روپے کی ہو گی تو ملک چلے گا۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا راہل گاندھی ٹویٹر</p></div>

فائل تصویر بشکریہ سوشل میڈیا راہل گاندھی ٹویٹر

user

قومی آواز بیورو

راہل گاندھی نے اتوار یعنی آج 29 جنوری کی سہ پہر سری نگر کے لال چوک میں ترنگا لہرایا۔ ترنگا لہرانے کے بعد یاترا نہرو پارک کی طرف روانہ ہوئی۔ لال چوک پر ترنگا لہرانے کے بعد کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو بھی  تنقید کا نشانہ بنایا۔ کانگریس کے سینئر رہنما  رندیپ سنگھ سرجے والا نے کہا کہ وزیر اعظم مودی اپنے دل  کے چور کو دیکھیں، تب انہیں پتہ چلے گا کہ کون ملک میں نفرت پھیلا رہا ہے اور کون ملک کو تقسیم کر رہا ہے۔

لال چوک میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے رندیپ سنگھ  سرجے والا نے کہا کہ آج ملک میں نفرت اور خوف کا ماحول بنا ہوا ہے۔ انہوں نے اس کے لیے مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ سورجے والا نے کہا، "لال چوک سے ہندوستانی پرچم لہرا کر ہم نے دکھایا ہے کہ نہ نفرت، نہ تقسیم ، اس ملک میں پیار، محبت اور بھائی چارہ چلے گا۔"


سرجے والا یہیں نہیں رکے، انہوں نے مزید کہا کہ مودی حکومت کو بے روزگاری اور مہنگائی کا جواب دینا ہوگا۔  انہوں نے کہا کہ آج ملک میں نفرت اور تقسیم کا ماحول ہے۔ سرجے والا نے کہا، "140 کروڑ لوگ ملک کے وزیر اعظم سے بڑے ہیں، چاہے وہ مودی ہوں یا کوئی ۔‘‘

ایک سوال کے جواب میں سرجے والا نے کہا کہ کاش وزیر اعظم اپنے دل  کے چور کو دیکھ لیتے تو سچ سامنے آ جاتا، اس ملک کو  ہر  روز قبرستان اور شمشان  میں توڑا جا رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ ’’ہم بتانا چاہتے ہیں کہ یہ ملک ایسے نہیں چلے گا، یہ ملک روزگار پر چلے گا، جب گیس سلنڈر 400 روپے کا ہو گا تو ملک چلے گا۔ جب دال 60 روپے کی ہو گی تو ملک چلے گا۔ جب بے روزگاروں کو روزی ملے گی تو ملک چلے گا۔


کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ٹویٹ کیا، "راہل گاندھی کو 30 جنوری کو پی سی سی کے دفتر میں قومی پرچم لہرانا تھا، کیونکہ اس کی کہیں اور اجازت نہیں تھی۔ کل شام کو ریاستی انتظامیہ نے انہیں لال چوک پر جھنڈا لہرانے کی اجازت دی، لیکن ساتھ ہی۔ شرط رکھی کہ یہ پروگرام 29 تاریخ کو ہی ہونا چاہیے۔اہم بات یہ ہے کہ لال چوک کے بعد کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا شہر کے بلیوارڈ علاقے میں نہرو پارک کی طرف چلی گئی ہے، جہاں 4,080 کلومیٹر طویل پد یاترا 30 جنوری کو اختتام پذیر ہوگی۔ یہ سفر 7 ستمبر کو تمل ناڈو کے کنیا کماری سے شروع ہوا اور ملک بھر کے 75 اضلاع سے گزرا ہے۔معلومات کے مطابق، پیر کو راہل گاندھی سری نگر کے ایم اے روڈ پر واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ترنگا لہرائیں گے، جس کے بعد اسٹیڈیم میں ایک جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔