اروند کیجریوال کو ’سپریم‘ راحت، یکم جون تک کے لئے عبوری ضمانت منظور

کیجریوال کو سپریم کورٹ نے راحت دیتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے انہیں انتخابی تشہیر کے لئے یکم جون تک عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا

<div class="paragraphs"><p>اروند کیجریوال / سوشل میڈیا</p></div>

اروند کیجریوال / سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

نئی دہلی: دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو سپریم کورٹ نے راحت دیتے ہوئے عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے وزیر اعلیٰ کیجریوال کو انتخابی تشہیر کے لئے یکم جون تک عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا فیصلہ سنایا۔ کیجریوال نے جولائی تک عبوری ضمانت منظور کرنے کی درخواست کی تھی، تاہم انہیں یکم جون تک ہی راحت فراہم کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تفتیشی ایجنسی ای ڈی نے اروند کیجریوال کی درخواست کی مخالفت کی تھی۔ اس کے علاوہ اب شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ میں عام آدمی پارٹی کو بھی ملزم قرار دینے کی تیاری کی جا رہی تھی۔ ای ڈی کیجریوال کو ہی مبینہ گھوٹالہ کا ماسٹرمائنڈ قرار دے رہی تھی۔


سپریم کورٹ میں آج مشکل سے پانچ منٹ تک سماعت ہوئی اور عدالت نے حلف نامے پر سماعت کے دوران اپنا فیصلہ سنایا۔ اروند کیجریوال کی عبوری ضمانت کی سماعت کرنے والی بنچ نے سالیسٹر جنرل تشار مہتا سے کہا، ’’اگر آپ کچھ دلائل شامل کرنا چاہتے ہیں، تو آپ شامل کر سکتے ہیں۔‘‘ اس پر سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے کہا، ’’میں نے حلف نامہ داخل کر دیا ہے۔‘’ اس پر سپریم کورٹ نے کہا کہ ’’ہم یکم جون تک عبوری ضمانت دے رہے ہیں اور ہم حکم جاری کر رہے ہیں۔‘‘

دریں اثنا، دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ میں آج ایک اور اہم سماعت کے دروان بی آر ایس لیڈر کے کویتا کی ضمانت کے معاملے میں ہائی کورٹ نے ای ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ کے کویتا کی ضمانت کی درخواست کو نچلی خصوصی عدالت نے مسترد کر دیا ہے۔ کویتا نے اس حکم کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا لیکن جسٹس سورن کانتا شرما نے ای ڈی کے دلائل کو قبول کرتے ہوئے کویتا کو ضمانت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ اب کویتا ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔