سپریم کورٹ نے ستیندر جین کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا
سپریم کورٹ نے بدھ کو عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کی طرف سے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں دائر کی گئی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے
نئی دہلی: سپریم کورٹ نے بدھ کو عام آدمی پارٹی (عآپ) کے رہنما اور دہلی کے سابق وزیر ستیندر جین کی طرف سے مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں دائر کی گئی باقاعدہ ضمانت کی عرضی پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھا ہے۔
جسٹس بیلا ایم ترویدی کی سربراہی والی بنچ نے جین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل ابھیشیک منو سنگھوی کی زبانی دلائل کی سماعت کی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی نمائندگی ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کر رہے تھے۔
بنچ میں جسٹس پنکج متھل بھی شامل تھے۔ اس نے اشارہ کیا کہ وہ جین کے کیس اور دیگر شریک ملزمان کی طرف سے دائر درخواست پر ایک ہی وقت میں فیصلہ سنائیں گی۔ جین فی الحال عبوری طبی ضمانت پر باہر ہیں۔ عدالت عظمیٰ نے ابتدائی طور پر انہیں گزشتہ سال مئی میں چھ ہفتوں کے لیے عبوری راحت دی تھی اور اس کے بعد سے وقتاً فوقتاً اس میں توسیع کرتی رہی ہے۔
عآپ لیڈر نے اپنی باقاعدہ ضمانت کی عرضی کو مسترد کرنے کے دہلی ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ضمانت کے لیے سپریم کورٹ کا رخ کیا تھا۔ اپریل 2023 میں دہلی ہائی کورٹ نے جین کی ضمانت کی عرضی کو یہ کہتے ہوئے مسترد کر دیا تھا کہ درخواست گزار ایک بااثر شخص ہے اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کر سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔